نئی دہلی: متحدہ عرب امارات سے 303 ہندوستانی مسافروں کو لے کرجارہے طیارہ کو فرانس میں اُتار لیاگیا ۔ یہ طیارہ نکاراگوا جا رہا تھا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارے کو نکاراگوا کیوں لے جایا جا رہا تھا۔
French authorities informed us of a plane w/ 303 people, mostly Indian origin, from Dubai to Nicaragua detained on a technical halt at a French airport. Embassy team has reached & obtained consular access. We are investigating the situation, also ensuring wellbeing of passengers.
— India in France (@IndiaembFrance) December 22, 2023
فرانس میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام نے انہیں اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اس کی معلومات دی ہے۔انہوں نے لکھا "دبئی سے نکاراگوا جانے والی پروازپر زیادہ تر ہندوستانی نژاد شہری سوار تھے،جسے مارن کے علاقے میں ویٹری ایئرپورٹ کے ٹیکنیکل ہالٹ پر روک دیا گیا ۔ سفارت خانے کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور انہیں قونصلر رسائی بھی مل گئی ہے۔ سفارت خانہ بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے”۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئر لائنس کا ہے۔
کمپنی کی وکیل لیلیانا بکایوکو نے ایک فرانسیسی نیوز چینل کو بتایا ہے کہ کمپنی تحقیقات میں فرانسیسی حکام کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چند دنوں میں طیارہ دوبارہ یہاں سے ٹیک آف کر سکے گا۔