جمعہ, جون 20, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سلامتی کونسل سے غزہ میں امداد کی ترسیل کے حوالے سے قرار داد منظور

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 23, 2023
in اخبارجہاں
0
فلسطین- اسرائیل جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نظر ثانی شدہ متن کو امریکہ، عرب ملکوں اور دیگر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے سفارت کاروں کے ڈیڑھ ہفتےتک مزاکرات کے بعد منظور کیا گیا

اقوام متحدہ: کئی بار التوا کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کونسبتاً نرم الفاظ کی حامل ایک تبدیل شدہ قرار داد کی منظوری دےدی ہے جس میں غزہ کے انتہائی ضرورت مند شہریوں کےلیے فوری طور پر امداد کی ترسیل تیز کرنے کے لیے کہا گیا ہے لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ شامل نہیں ہے۔
پندرہ رکنی کونسل نے قرار داد کو صفر کے مقابلے میں تیرہ ووٹوں سے منظورکیا جب کہ امریکہ اور روس غیر حاضر رہے ۔اس ووٹنگ سےقبل امریکہ نے روس کی اس ترمیم کو ویٹو کر دیا تھا جس کے تحت لڑائی میں وقفے کا مطالبہ بحال ہو جاتا ۔ کونسل کے د س ارکان نے اس قرار داد کےحق میں ووٹ دیے امریکہ نے اس کے خلاف اور چار ارکان غیر حاضر رہے۔قرار داد کے نظر ثانی شدہ متن کو امریکہ، عرب ملکوں اور دیگر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے سفارت کاروں کے ڈیڑھ ہفتےتک مزاکرات کے بعد منظور کیا گیا۔
امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے جمعرات کو کہا تھا کہ اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے اس قرار داد کی تائید کی ۔ ووٹنگ میں امریکہ کی غیر حاضری سے غزہ پر یہ قرار داد امریکہ کے کسی دوسرے ویٹو سے بچ گئی ۔نظر ثانی شدہ متن کو امریکہ کی تائید حاصل ہے جب کہ روس اور دوسرے ملک ابھی تک زیادہ سخت الفاظ پر مبنی اس متن کے حامی ہیں جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے فوری تعطل کا مطالبہ شامل تھا۔جمعرات کو کونسل کے ارکان نے نظر ثانی شدہ مسودۂ قرار داد پر بند دروازوں کےپیچھے بات چیت کی جس کے بعد ووٹنگ کو موخر کر دیاگیا تاکہ وہ امریکہ کے ویٹو سے بچنے کے لیے مسودہ قرارداد میں کی گئی نمایاں تبدیلوں پر اپنے اپنے دار الحکومت سے مشاورت کر سکیں ۔جمعے کی صبح چند معمولی ترامیم کے ساتھ ایک نیا متن جاری کیا گیا۔نیا مسودہ قرار داد ڈیڑھ ہفتے کے ا علیٰ سطحی مزاکرات کے بعد جاری ہوا جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن شامل تھے ۔ بلنکن نے منگل او ر جمعرات کے دوران مصر ، متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ میں سےہر ایک کے ساتھ تین بار ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب ، اردن ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
ابتدائی طور پر ووٹنگ پیر کو ہونا تھی لیکن وہ اس دوران موخر ہوتی رہی۔امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس قرار داد کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو عرب گروپ کی بھر پور حمایت حاصل ہے جو غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کی ترسیل چاہتے ہیں ۔قراداد میں ایک اہم مطالبہ شامل نہیں کیا گیا جس میں غزہ میں محفوظ اور بلا روک ٹوک امداد پہنچانے کے لیے لڑائی کو فوری طور پر معطل کرنے اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے فوری اقدامات کے لیے کہا گیا تھا۔اس کی بجائے اس نئی قرار داد میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کو غزہ میں پہنچانے کی فوری اجازت کے لیے ہنگامی اقدامات کے ساتھ ساتھ لڑائی کے مستقل خاتمے کے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔ان اقدامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن سفارت کاروں نے کہا کہ یہ کونسل کی جانب سے جنگ روکنے کا پہلا حوالہ ہو گا۔امداد کی ترسیل سے متعلق ایک اہم اختلاف کے حوالے سے نئےمسودہ قرار داد میں اقوام متحدہ سے کی جانے والی اس سابق درخواست کو حذف کر دیا گیا ہے.
جس میں کہا گیا تھا کہ زمینی ، سمندری اور فضائی راستوں سے غزہ پہنچائی جانے والی انسانی ہمدردی کی تما م رسد کی مکمل نگرانی بیرونی پارٹیاں کریں جو یہ تصدیق کریں کہ وہ رسد درحقیقت انسانی ہمدردی سے متعلق اشیا کی امداد پر مشتمل ہے۔اس کے بجائے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس سے یہ درخواست شامل کی گئی کہ انسانی امداد اور تعمیر نو سے متعلق ایک سینئیر عہدے دار کو فوری طور پر مقرر کریں جو غزہ جانے والی امداد کی ترسیل کو آسان بنانے ، مربوط کرنے، نگرانی کرنے اور یہ تصدیق کرنے کا ذمہ دار ہو کہ آیا وہ رسد،جو تنازعے کے کسی فریق کی جانب سے نہیں ہو گی، واقعی انسانی ہمدردی کے سامان پر مشتمل ہے۔اس میں رابطہ کار سے کہا گیا ہے کہ وہ امداد کی ترسیل کی رفتار کوتیز کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دے۔اس میں تنازعے کے فریقوں ، اسرائیل اور حماس ،سے رابطہ کار سےتعاون کےلیے کہا گیا ہے۔

Tags: امداد کی ترسیلسلامتی کونسلغزہقرار دادنظر ثانی شدہ متن
ShareTweetSend
Previous Post

فرانس میں اتارے گئے طیارہ کے 303 ہندوستانی مسافروں کو ملی کونسلر ایکسس

Next Post

یوٹیوبر منیش کشیپ کو ملی 9 ماہ بعد جیل سے رہائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوٹیوبر منیش کشیپ کو ملی 9 ماہ بعد جیل سے رہائی

یوٹیوبر منیش کشیپ کو ملی 9 ماہ بعد جیل سے رہائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In