ممبئیر (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا جہاں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ہمہ گیر فروخت نے بھونچال آگیا اور بی ایس ای کے 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840.79 پوائنٹ پر، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36 کروڑ روپے کے مقابلے آج 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔
قبل ازیں اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 348.29 پوائنٹس ٹوٹ کر 59585.72 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 80.6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17796.80 پوائنٹس پر کھلا۔سرخ نشان کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کامڈ کیپ انڈیکس 33.48 پوائنٹس گر کر 26273.72 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 18.38 پوائنٹس کے دباو کے ساتھ 29893.13 پوائنتس پر کھلا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 412.96 پوائنٹس گر کر60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 59934.01 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.35 پوائنٹس ٹوٹ کر17970 پوائنٹس پر آگیاتھا۔