بدھ, اپریل 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

خواتین ریزرویشن بل کو جلد از جلد نافذ کیا جائے: سونیا گاندھی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 20, 2023
in خاص خبریں
0
بھارت جوڑو یاترا: کرناٹک کے پروگرام میں سونیا گاندھی کی شمولیت
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ( ٰ یو ین آئی ) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے آج لوک سبھا میں ناری شکتی وندن ایکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اسے جلد از جلد نافذ کیا جانا چاہا آئین کی (128ویں ترمیمی) بل 2023 پر بحث کے آغاز میں محترمہ سونیا گاندھی نے اپنے شوہر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک انتہائی اہم خواب تھا۔ جب تک اسے نافذ نہیں کیا جائے گا ان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار بلدیاتی اداروں میں خواتین کی شرکت کی اجازت دینے والی آئینی ترمیمی بل ان کی زندگی کے ہمسفر راجیو گاندھی لائے تھے جو راجیہ سبھا میں سات ووٹوں سے ناکام ہو گئے تھے ۔ بعد میں اسے وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت میں کانگریس کی حکومت نے منظور کیا۔ آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے 15 لاکھ خواتین لیڈر منتخب ہوئی ہیں۔ راجیو گاندھی کا اب تک صرف آدھاخواب پورا ہوا ہے، جو اس بل کی منظوری سے پورا ہو جائے گا۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ اپنے بچوں کی پیدائش ، پرورش اور دھواں دار کچن اور خاندان کو بڑی ذمہ داری سے چلانے کے ساتھ ساتھ مردوں کے درمیان خواتین کی جدوجہد کا سفر بہت طویل رہا ہے، انہیں کئی بار شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اس بل کے آنے کے ساتھ آخر کار وہ اپنی منزل پر پہنچ گئیں ۔ ہندوستانی خواتین کے دل میں سمندر کی طرح صبر ہے۔ اس نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی کبھی شکایت نہیں کی اور کبھی صرف اپنے فائدے کا خیال نہیں کیا، بلکہ اس نے دریاؤں کی طرح خاموشی کے ساتھ سب کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور مشکل وقت میں ہمالیہ کی طرح ثابت قدم رہیں اور اپنے آنسووں اور خون سے سینچ کر ہمیں قابل بنایا۔ عورت کے صبر کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ وہ آرام کو نہیں پہچانتی اور تھکن کیا چیز ہوتی ہے وہ نہیں جانتی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ سروجنی نائیڈو، سچیتا کرپلانی، ارونا آصف علی، وجے لکشمی پنڈت، راجکماری امرت کور اور ان کے ساتھ لاکھوں خواتین نے ہمیشہ مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار پٹیل کے ساتھ جنگ آ زادی اہم رول ادا کیا۔ اس ساتھ ہی خواتین نے آئین سازی میں بابا صاحب امبیڈکر،مولانا آزاد اور دیگر آئین سازوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کیا ۔ اس سلسلے میں اندرا گاندھی کی شخصیت انتہائی روشن اور زندہ مثال ہے۔
اس بل کے نفاذ میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے اس بل میں کچھ تشویش کا بھی اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہندوستانی خواتین گزشتہ 13 برسوں سے اپنی سیاسی ذمہ داری کا انتظار کر رہی ہیں اور اب انہیں مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا ؟ اب بھی ان سے انتظار کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ کیا ہندوستانی خواتین کے ساتھ یہ سلوک مناسب ہے؟
کانگریس کی لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو فوری طور پر نافذ کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرا کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی خواتین کے ریزرویشن کا انتظام کیا جائے۔ حکومت کو اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنے اور اظہار تشکر کرنے کا یہ مناسب ترین وقت ہے۔ اس بل کے نفاذ میں مزید تاخیر ہندوستان کی خواتین کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔

Tags: خواتین ریزرویشن بلسونیا گاندھیلوک سبھا
ShareTweetSend
Previous Post

پنجاب میں روڈ ویز کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال

Next Post

مقننہ میں خواتین کو ریزرویشن بڑا انقلاب لا سکتا ہے: صدرجمہوریہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مقننہ میں خواتین کو ریزرویشن بڑا انقلاب لا سکتا ہے: صدرجمہوریہ

مقننہ میں خواتین کو ریزرویشن بڑا انقلاب لا سکتا ہے: صدرجمہوریہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In