منگل, فروری 24, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

کلیر شریف کے عرس میں 107 پاکستانی زائرین کی شرکت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 30, 2023
in دیارِ ملت
0
کلیر شریف کے عرس میں 107 پاکستانی زائرین کی شرکت
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہری دوار: رواں ہفتے 107 پاکستانی زائرین کا وفد پہاڑی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہری دوار پہنچا، جہاں مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ آپ کو بتادیں کہ پاکستانی وفد پیران کلیر درگاہ پر 755 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لیے منگل کو ہندوستان پہنچا تھا۔ پاکستانی وفد روڑکی کے ریلوے اسٹیشن پر پہنچا، جہاں پولیس اور محکمہ ریلوے کے حکام نے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی، ان کے لیے ریلوے اسٹیشن سے درگاہ تک سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ پاکستانی وفد کے ساتھ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان بھی ہری دوار گئے اور انہوں نے بھی درگاہ پر حاضری دینے کے ساتھ ہی تقریب میں شرکت کی۔


معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابرالمعروف کلیر شریف کا مزار اترا کھنڈ کے ہری دورا میں روڑکی کے پاس واقع ہے، جس کا سالانہ عروس ربیع الاوّل کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ اس بار ان کا 755واں سالانہ عرس ہے جو 25 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023ء کے درمیان ہو رہا ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے جرمن خبررساں ادارہ ڈی ڈبلیو اردو سے بات کی اور بتایا کہ منگل کے روز کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان بھی ہری دوار گئے تھے اور درگاہ پر حاضری دی تھی۔ ہائی کمیشن میں میڈیا امور کے انچارج جمیل بیتو نے ڈی ڈبلیو اردو کو ایک پریس ریلیز بھیجی، جس میں کہا گیا کہ ”ناظم الامور نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ ناظم الامور اور زائرین نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔”
بیان کے مطابق سجادہ نشین حضرت شاہ علی منظر اعجاز قدوسی صابری نے درگاہ آمد پر ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا۔ اس مبارک موقع پر، ”دورے میں سہولت فراہم کرنے پر ناظم الامور اعزاز خان نے مزار کے خادمین اور بالخصوص انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔”
پاکستان اور بھارت کے درمیان سن 1947 میں ہی مذہبی مقامات کے دوروں اور زائرین سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا اور اسی معاہدے کے تحت پاکستانی زائرین کا وفد ہندوستان کے دورہ پرآیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظام کیے ہیں۔ محکمہ ریل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون بھارتی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستانی زائرین پانچ روز تک قیام کریں گے اور اس دوران ان کی حفاظت بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”107 پاکستانی زائرین عرس میں حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں اور معاملے کی حساسیت کے مد نظر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔”
پیران کلیر میں اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران زائرین ‘صابر پاک درگاہ’ پر چادر پوشی میں حصہ لیں گے۔ انٹیلیجنس محکمہ اور پولیس انتظامیہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے تقریب کی سخت نگرانی کر رہی ہے۔
پاکستانی وفد کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام صابری گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا ہے، جو درگاہ کے قریب ہی واقع ہے۔ حکام کے مطابق پاکستانی وفد کی واپسی یکم اکتوبر کو ہونی ہے اور ان کی بحفاظت روانگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
زائرین میں سے ایک محمد عرفان نے میڈیا سے بات چیت میںہندوستان آمد پر پرتپاک استقبال کی تعریف کی اور کہا کہ ”ایسے لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے آبائی شہر لاہور میں ہوں۔”
ایک اور زائر اقبال فتح نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے وزرائے اعظم سے سرحد پار کے دوروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے لوگ ”ایک دوسرے کے ہاں آسانی سے آ جا سکیں گے، جو دونوں کے لیے مفید ثابت ہو گا۔”
چشتی سلسلے کے تیرہویں صدی کے صوفی بزرگ علاؤالدین علی احمد صابر کلیری کی درگاہ کو ‘سرکار صابر پاک’ بھی کہا جاتا ہے اور مسلمان اور ہندو دونوں ہی اس کی تعظیم و تکریم کرتے ہیں۔ یہ مزار معروف شہر روڑکی کے ایک مضافاتی گاؤں کلیر میں دریائے گنگا کے کنارے واقع ہے۔ یہ ہندوؤں کے ایک مقدس مقام ہری دوار کے جنوب کی طرف ہے۔ اس جگہ کو ہندو اور مسلم مذاہب کے درمیان اتحاد کی علامت بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ مقامی لوگوں کی اکثریت ہندوؤں کی ہے جب کہ یہاں آنے والے بیشتر زائرین مسلمان ہوتے ہیں۔ یہ درگاہ اپنی صوفیانہ روایات کے لیے بھی مشہور ہے۔ ہر برسہندوستان اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند اس کی زیارت کرتے ہیں، خاص طور پر عرس یا سالانہ پروگرام کے دوران تو یہاں زبردست مجمع ہوتا ہے۔ ہندوستان میں یہ درگاہ سب سے زیادہ قابل احترام مزاروں میں سے ایک ہے۔تاریخی ریکارڈ کے مطابق اس کی تعمیر دہلی سلطنت کے آخری افغان حکمران ابراہیم لودھی کے حکم پر کی گئی تھی۔

Tags: پاکستانی زائرینعرسکلیر شریف
ShareTweetSend
Previous Post

شیوراج کو کالے جھنڈے دکھانے پر پانچ کو بھیجا گیا جیل

Next Post

نئی دہلی میں واقع افغانستان کا سفارت خانہ بند

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نئی دہلی میں واقع افغانستان کا سفارت خانہ بند

نئی دہلی میں واقع افغانستان کا سفارت خانہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In