ہفتہ, فروری 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں ہلاکتیں دو ہزار سے زائد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 12, 2023
in خاص خبریں, عالم اسلام
0
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے
0
SHARES
46
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ :گزشتہ ہفتے کے روز حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے پاس تین لاکھ فوجی تعینات کیے ہیں جبکہ حماس کے حملے بھی جاری ہیں۔ اس لڑائی میں اب تک 2100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیل میں حکام نے 1200 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ فلسطین میں حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دونوں ہی جانب ہلاکتوں میں عام شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں۔اب تک اس لڑائی میں دونوں جانب کے کئی ہزار لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے کم از کم 4,600 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دوران اسرائیلی حکام نے اپنے جنوبی شہر اشک لون کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ سے مزید عسکریت پسندوں کی آمد کی اطلاعات کے بعد محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیاروں نے رات کے دوران غزہ میں الفرقان کے پڑوس میں 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے حماس اپنے حملوں کا منصوبہ بناتی اور انجام دیتی رہی ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے میں یہ تیسری جوابی کارروائی ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع یووگیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فوجیوں سے ”تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اب ”کبھی اس طرح واپس نہیں آئے گا، جیسا کہ وہ پہلے تھا۔”
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر بمباری جاری رکھنے کی وجہ سے 260,000 سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر بمباری جاری رکھنے کی وجہ سے 260,000 سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ادارے نے منگل کی رات کو اپنے ایک اپ ڈیٹ میں بتایا کہ سن ”2014 میں 50 دن کی جنگ میں جتنے افراد بے گھر ہوئے تھے، یہ تعداد اس سے زیادہ ہے” اور اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔غزہ کی پٹی میں تقریباً 23 لاکھ افراد بستے ہیں اور کثافت کے اعتبار سے یہ دنیا کی سب سے زیادہ گھنی آبادی والے علاقوں میں سے ایک ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بمباری سے اب تک 1,000 سے زیادہ مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ”وقت کے ساتھ ایک بہت بڑا چیلنج” بنتا جا رہا ہے۔امریکہ اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ کے شہریوں کے لیے محفوظ راستے کے بارے میں بات کر رہا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر گولہ باری جاری ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ”ہم اس سوال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اس پر مشاورت بھی جاری ہے۔” مسٹر سلیوان نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں اور صرف اتنا کہا کہ ”آپریشنل ایجنسیوں کے درمیان” بات چیت جاری ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ لڑائی کے لیے تقریباً 300,000 فوجی اس وقت غزہ کی پٹی کے قریب تعینات ہیں۔انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ”ہم جو کچھ غزہ کی پٹی کے قریب ان علاقوں میں کر رہے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم نے تعیناتی کی ہے- دراصل ہم نے اپنی مختلف بریگیڈ اور ڈویژن سے پیدل فوج، بکتر بند سپاہی، آرٹیلری کور اور بہت سے دوسرے فوجی ریزرو سے بھیجے ہیں، ان کی تعداد تین لاکھ ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”اور اب وہ غزہ کی پٹی کے قریب، اس مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔۔۔۔ جو ہمیں اسرائیلی حکومت کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اور یہ مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس جنگ کے اختتام پر حماس کے پاس ایسی کوئی فوجی صلاحیت نہیں ہو گی، جس کے ذریعے وہ اسرائیلی شہریوں کو دھمکی دے سکیں یا قتل کر سکیں۔”امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے حملے کو ‘واضح برائی’ پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس دوران امریکی فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچ گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک خطاب میں حماس کی مذمت کی، تاہم حماس نے اس کے رد عمل میں کہا کہ ان کے پیغام میں اسرائیل کی ”فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور دہشت گردی” کی پردہ پوشی کی گئی ہے۔یورپی یونین میں خارجی امور کے اعلیٰ نمائندے جوسیپ بوریل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ردعمل سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن ایسا بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے حق کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔”انہوں نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے تناظر میں فلسطینی اتھارٹی کے لیے مالی امداد جاری رکھنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔

Tags: اسرائیلبمباریحماسفلسطینھملہ
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل اور حماس کی لڑائی شام اور لبنان کی سرحد تک پہنچ گئی

Next Post

ٹرین حادثہ میں ۴مسافروں کی موت،وزیر اعلیٰ بہار کا اظاہر غم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ٹرین حادثہ میں ۴مسافروں کی موت،وزیر اعلیٰ بہار کا اظاہر غم

ٹرین حادثہ میں ۴مسافروں کی موت،وزیر اعلیٰ بہار کا اظاہر غم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In