اتوار, نومبر 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

غزہ کے 3 اسپتالوں میں طبی خدمات بند

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 26, 2023
in اخبارجہاں
0
غزہ کے 3 اسپتالوں میں طبی خدمات بند
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل کی بمباری کے سبب ایندھن کی فراہمی منقطع، ادویات کی بھی شدید قلت

غزہ: سات اکتوبر کو عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پرحملے کے بعد سے, غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری سے چودہ لاکھ سے زیادہ شہری دربدر ہوگئے ہیں اور انہوں نےاسپتالوں سمیت عارضی مقامات پر پناہ لی ہے، جبکہ محصور علاقے میں تین اسپتالوں نے بجلی کے جنریٹرزکا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے کام کرنا بند کر دیاہے۔
خبر رساں ادارے ” رائٹرز” کے مطابق اسپتالوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ مریضوں اور پناہ لینے والے افراد کی موجودگی اور نکاسی اور صفائی کے فقدان سے بیماریوں کی علامات سامنے آ رہی ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت مائی الکائیلہ نےرملہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ زخمی اور شدید بیمار لوگوں کو علاج کے لیے مصری اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ایک محفوظ راہداری قائم کی جا ئے۔
"”ایسوسی ایٹڈ پریس” نےخبر دی ہے کہ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام نے منگل کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں پیر کو 700 سےزیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے ۔اس تنازعے کی وجہ بننے والےحماس کے اسرائیل پر حملے میں 1,400 سےزیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے اور عسکریت پسند تنظیم نے 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیاہے۔
خبر رساں ادارے نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد کی، دہائیوں سے جاری اسرائیل-فلسطینی تنازعہ میں مثال نہیں ملتی ۔امدادی ایجنسیوں نے غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کےنتیجے میں گنجان آبادغزہ کی پٹی میں صحت کے بحران کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے ۔ ناکہ بندی سے بجلی، صاف پانی اور ایندھن منقطع ہے اورصرف اقوام متحدہ کے خوراک اور ادویات کے چھوٹے قافلے اندرداخل ہو رہے ہیں۔خان یونس کے نصر ہسپتال میں صحت عامہ کے ڈاکٹر ناہید ابو طائمہ نے کہا، "شہریوں کا ہجوم اور حقیقت یہ ہے کہ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے زیادہ تر اسکولوں میں بہت سے لوگ رہائش پذیر ہیں، جو بیماری پھیلانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔”
حماس کے عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں تقریباً 5,800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تئیس لاکھ آبادی والے غزہ کے علاقے میں بڑھتی ہوئی بمباری اور ناکہ بندی کے دوران خوراک، پانی اور ادویات کی کمی ہوتی جارہی ہے۔
اے پی کے مطابق منگل کے روز اسرائیل نے کہا کہ اس نے گزشتہ روز 400 فضائی حملے کیے جن میں حماس کے کمانڈرز مارے گئے۔اس کے مطابق عسکریت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ اسرائیل میں راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ حملوں میں حماس کے کمانڈ سینٹرز اور اس کی ایک سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ روز اسرائیل نے 320 حملوں کی اطلاع دی تھی ۔اے پی کے مطابق عینی شاہدین اور صحت کے حکام نے بتایا کہ بہت سے فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں۔ اسرائیل کے کچھ حملے جنوبی غزہ میں ہوئے جہاں اسرائیل نے شہریوں کو پناہ لینے کو کہا تھا۔خان یونس کے جنوبی شہر میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت پر رات کےحملے میں زندہ بچ جانے والوں کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Tags: ادویاتاسرائیلایندھنحماسفلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

ممبئی میں دسہرہ کاتہوار روایتی جوش وخروش سے منایاگیا

Next Post

فلسطین کی حمایت پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیل نالاں، استعفیٰ کا تقاضا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فلسطین کی حمایت پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیل نالاں، استعفیٰ کا تقاضا

فلسطین کی حمایت پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیل نالاں، استعفیٰ کا تقاضا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In