ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

القدس ہسپتال کو فوراً خالی کرنے کی اسرائیلی وارننگ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 30, 2023
in اخبارجہاں, عالم اسلام
0
القدس ہسپتال کو فوراً خالی کرنے کی اسرائیلی وارننگ
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسے ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیا

غزہ: شمالی غزہ کے القدس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ علاقہ فوراً خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسے ‘انتہائی تشویشناک’ قرار دیا ہے جبکہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ‘موجودہ صورتحال میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں اور انکیوبیٹرز میں رکھے گئے بچوں کو نکالنا ناممکن ہے۔’
شمالی غزہ کے القدس ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انھیں فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کے لیے کہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس کا کہنا ہے کہ ’یہ خبریں انتہائی تشویش ناک ہیں۔‘
انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مریضوں سے بھرے ہسپتالوں کو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر خالی کرنا ناممکن ہے۔‘ سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے تحت صحت عامہ کے اداروں کا ہمیشہ تحفظ کیا جانا چاہیے۔‘ دوسری جانب خیال کیا جاتا ہے کہ اس ہسپتال میں 14 ہزار سے زائد شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں مریضوں کو پناہ فراہم کی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہسپتال مدد اور پناہ گاہیں دونوں فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ غزہ شہر میں پی آر سی ایس کا القدس ہسپتال سیکڑوں زخمیوں اور بستروں پر پڑے طویل مدتی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں، لائف سپورٹ پر اور بچوں کو انکیوبیٹرز میں موجود مریضوں کو نکالنا ناممکن ہے۔‘
بی بی سی کو غزہ میں موجود اپنے نامہ نگاروں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ ہسپتال کے بہت قریب گولہ باری بھی کی گئی ہے، جس سے لوگوں کو مزید خطرات لاحق ہیں۔ القدس ہسپتال بین الاقوامی ریڈ کراس اور ہلال احمر تحریک کے زیر انتظام پی آر سی ایس کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔غزہ شہر میں القدس ہسپتال کے ڈائریکٹر بسام موراد نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انھیں عمارت خالی کرنے کے لیے متعدد وارننگز موصول ہوئی ہیں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلے فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے ایک فون کال کے ذریعے یہ پیغام ملا جس میں اسرائیلی فوج نے تمام مریضوں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں رہنے والے افراد کو غزہ کے جنوب میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔‘انھوں نے کہا کہ ’موصول ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ ایک فوجی زون بننے جا رہا ہے، جھڑپیں ہوں گی اور یہ علاقہ خطرناک ہوگا اور ہمیں فوری طور پر خالی کرنا ہوگا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’ہسپتال میں رہنے والے بے گھر افراد کی تعداد 12،000 سے 14،000 کے درمیان ہے۔‘’ہسپتال کے دیگر شعبوں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج لوگوں کے علاوہ یہ اعداد و شمار ہر روز بدلتے رہتے ہیں۔‘اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کے شمالی نصف حصے پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، اور القدس ہسپتال غزہ شہر میں ہے، جو انخلاء کے علاقے کے عین وسط میں ہے۔

Tags: القدس ہسپتالانٹرنیشنل ریڈ کراسعالمی ادارہ صحتفلسطینی ہلال احمر
ShareTweetSend
Previous Post

ایرانی صدر کی گیدڑبھبکی: اب اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے

Next Post

آندھرا پردیش میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر، 8 افراد کی موت

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
آندھرا پردیش میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر، 8 افراد کی موت

آندھرا پردیش میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر، 8 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In