اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 11, 2022
in اخبارجہاں
0
ملکہ برطانیہ  کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اتوار کو ان کا تابوت بالمورل پہنچا دیا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جب ملکہ کا تابوت بالمورل سے ایڈنبرا کے لیے میت گاڑی میں سفر پر روانہ کیا گیا تو بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سوگواران کی بڑی تعداد خاموشی سے ملکہ کی میت کو جاتے ہوئے دیکھا۔ ان کی میت کو شاہی معیار کے مطابق خاص انداز سے کپڑے میں لپیٹا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں بڑی تعداد میں عوام بادشاہ چارلس سوم کو بھی سننے کے لیے جمع ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
چار دن تک عوام کو ان کی میت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی۔ اس سے پہلے ملکہ کی میت کو 12 ستمبر کو 24 گھنٹوں تک سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرا میں رکھا جائے گا جہاں لوگ انھیں خراج عقیدت پیش کرنے آ سکیں گے۔


ملکہ کی بیٹی پرنسز رائل (شہذادی این)، 175 میل کے سفر پر اس قافلے کی دوسری کار میں سفر کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر وائس ایڈمرل سر ٹم لارنس بھی موجود ہیں۔ تابوت چھ گھنٹے کے کم رفتار سفر کے ساتھ ابرڈین اور ڈونڈی سے ہوتا تقریباً چار بجے ایڈنبرا پہنچنے گا۔تابوت کی چادر پر ملکہ کے کچھ پسندیدہ پھول ہیں، جو سفید درانتی سے کاٹے گئے ہیں۔ جب یہ کارٹیج بالیٹر پہنچی تو آبرڈین شائر میں، جو بالمورل کا قریب ترین گاؤں ہے، سوگواروں نے سڑک پر پھول پھینکے۔ ان کا خاندان، سیاستدان اور عالمی رہنما ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جو 19 ستمبر کو برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ اُس روز برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہو گی۔ بالمورل، ایبرڈین شائر سے جہاں ان کی وفات ہوئی ملکہ کا تابوت اتوار کو ایڈنبرا منتقل ہو جائے گا اور سہ پہر چار بجے تک ہولیروڈ ہاؤس کے محل تک جائے گا۔
پیر کی سہ پہر یہ شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل، ایڈنبرا تک جائے گا۔ وہاں ایک دعائیہ تقریب ہو گی اور تابوت 24 گھنٹے یہاں رہے گا تاکہ لوگ ان کی تعزیت کر سکیں۔
اگلے دن شہزادی این اپنی والدہ کی میت کے ساتھ واپس لندن جائیں گی۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا ایئرپورٹ سے بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔
بدھ کی سہ پہر اسے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا، سہہ پہر تین بجے ملکہ کا تابوت وہاں پہنچے گا۔ آخری رسومات سے قبل جمعرات کے بعد چار دن تک میت وہاں رکھی جائے گی۔
ریاستی طور پر آخری رسومات 19 تاریخ کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے، ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
آخری رسومات سے قبل نئے بادشاہ سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز جائیں گے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی سوگ ریاستی سطح پر آخری رسومات کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔ شاہی خاندان اس کے بعد مزید سات دن سوگ منائے گا۔
ویسٹ منسٹر ایبی وہ تاریخی گرجا گھر ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کی تاج پوشی کی جاتی ہے لیکن وہاں پر 18ویں صدی کے بعد سے کسی شاہی حکمران کی آخری رسومات ادا نہیں کی گئیں۔
1900 کی دہائی میں ملکہ کے والد، دادا اور پر دادی، ملکہ وکٹوریہ کی آخری رسومات ونڈسر کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی گئی تھیں۔
ملکہ کی زندگی اور خدمات کی یاد میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو شاہی خاندان کے ارکان کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
توقع ہے کہ برطانیہ کے سینیئر سیاستدان اور موجودہ اور سابق وزرائے اعظم بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس تقریب کو ٹیلی وژن پر نشر کیا جائے گا۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے پہلے سے طے شدہ پروگرامز کو منسوخ کرنے کے حوالے سے منتظمین کو کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم حکومتی ہدایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھیلوں یا پہلے سے طے شدہ دیگر پروگراموں کے منتظمین کو آخری رسومات کی تقریب سے متصادم ہونے سے بچنے کے لیے اوقات کار کا دوبارہ جائزہ لے لینا چاہیے۔ملکہ کی وفات کے فوراً بعد کچھ تقریبات منسوخ یا ملتوی کر دی گئی تھیں۔
پریمیئر لیگ، انگلش فٹ بال لیگ، سکاٹ لینڈ یا شمالی آئرلینڈ میں ہونے والے فٹ بال میچز کو منگل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ویمنز سپر لیگ، ویمنز چیمپئن شپ اور ویمنز ایف اے کپ کے تمام میچز کو بھی روک دیا گیا ہے۔ گھوڑوں کی دوڑ، گالف اور باکسنگ کے متعدد مقابلوں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔اگلے ہفتے کے لیے بڑے پیمانے پر ہڑتال کے طے شدہ منصوبوں کو بھی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور ٹریڈ یونین کانگریس نے کہا کہ وہ برائٹن میں اپنی سالانہ کانفرنس ملتوی کر رہی ہے۔بادشاہ نے سنیچر کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ آخری رسومات کے دن سرکاری چھٹی ہو گی۔اپنی تقریر میں انھوں نے ملکہ کے دور حکومت کی تعریف کی۔

Tags: آخری رسوماتملکہ الزبتھ دوم
ShareTweetSend
Previous Post

گیان واپی مسجد سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے جواز پر فیصلہ آج

Next Post

قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In