ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ایشیا کپ 2022 پر سری لنکا کا قبضہ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 11, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
ایشیا کپ 2022 پر سری لنکا کا قبضہ
0
SHARES
38
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دبئی( ایجنسیاں):ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
پاکستانی بیٹرز ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہے، بابر اعظم 5 رنز بنانے کے بعد 22 پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر فخر زمان بھی بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔
تاہم 93 کے مجموعے پر افتخار احمد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 31 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد جیسے پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اور ایک کے بعد ایک تمام بیٹرز پویلین لوٹتے رہے۔
محمد نواز بھی بجھے بجھے نظر آئے، انہوں نے 9 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز بنائے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
اسی طرح خوشدل شاہ 2، آصف علی صفر اور شاداب خان 8 ہی رنز بنا سکے جبکہ حارث رؤف اختتامی لمحات میں 13 رنز بنا سکے۔ پاکستان ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔
دبئی میں کھیلے جارہے اس فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعے پر پہلی گیند کھیلنے والے کوشل مینڈس کو بولڈ کردیا تھا۔
ایک جانب جہاں دھننجیا ڈی سلوا رنز بنا رہے تھے تو دوسری جانب حارث رؤف نے 8 رنز بنانے والے پاتھم نسانکا کو 23 کے مجموعے پر کیچ کروایا جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا نے اسکور میں 13 رنز کا اضافہ کیا تو حارث رؤف نے بہت ہی خوبصورت انداز میں دنوشکا گوناتھیلاکا کو کلین بولڈ کر دیا۔
اس کے بعد جارح مزاج دھننجیا ڈی سلوا 53 کے مجموعے پر افتخار احمد کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔
شاداب خان نے بھی وکٹ لینے والوں کی فہرست میں اپنا نام اس وقت درج کروایا جب انہوں نے 58 کے مجموعے پر 2 رنز بنانے والے کپتان دسن شناکا کو بولڈ کر دیا۔
ہسارانگا اور بھانوکا راجاپکسے نے سری لنکا کو 36 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ فراہم کرکے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔
ہسارانگا ڈی سلوا 116 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 21 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپکسے کا لاٹھی چارج جاری رہا، انہوں نے 18ویں اوور میں نہ صرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کے قریب لا کھڑا کیا۔
ساتویں وکٹ پر چانسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھانوکا راجا پکسے نے 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو 170 کے مجموعے تک پہنچایا۔
ساتویں وکٹ پر انہوں نے کرونارتنے کے ساتھ 31 گیندوں پر 54 رنز جوڑے، کرونارتنے 14 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 4 اوورز میں 29 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے، جبکہ نسیم شاہ، شاداب خان اور افتخار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
سری لنکا کے بھانوکا راجا پسکے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ونندو ہسارانگا ڈی سلوا ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فائنل مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیم میں عثمان قادر اور حسن علی کی جگہ پر شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی۔
کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترنے والی پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاداب خان، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
سری لنکا کی ٹیم کپتان دسن شناکا،کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دنوشکا گوناتھیلاکا، بھانوکا راجاپکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارانگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدوشن اور دلشن مدھوشنکا پر مشتمل تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا فائنل میں پہنچنے کا سفر دلچسپ رہا جہاں دونوں ہی ٹیموں کو ایونٹ کے پہلے ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم نے پہلے مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد ہانگ کانگ کو ہرایا اور ایونٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
سپر فور میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہراکر اپنا بدلہ لیا جبکہ افغانستان کو بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اسے اور بھارت کو ایونٹ میں فائنل کی دوڑ سے آؤٹ کیا اس کے ساتھ ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
سری لنکا کی بات کی جائے تو پہلے مرحلے کے پہلے ہی میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کے بعد شناکا الیون نے بنگلہ دیش کو شکست دی اور دوسرے مرحلے میں پہنچے۔
سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے مزید بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور افغانستان سے بدلہ لینے کے بعد بھارت کو بھی شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سپر فور کے ڈیڈ ربر میچ میں یہ پاکستان کے خلاف بھی کامیاب رہا۔

Tags: ایشیا کپسری لنکافائنل مقابلہ
ShareTweetSend
Previous Post

قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

Next Post

مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کا انتقال

مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In