پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جوانوں کی شہادت کشمیر میں نارملسی کے دعووں کو غلط ثابت کرتی ہے: محبوبہ مفتی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 23, 2023
in خاص خبریں
0
کشمیر حکومت  قبائیلوں  کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے:محبوبہ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر، 23 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ راجوری میں ہمارے جوانوں کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے دعوے صحیح نہیں ہیں۔ان کا الزام تھا: ‘جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کے نام پر لوگوں کو ستایا جا رہا ہے’۔موصوف سابق وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘راجوری میں ہمارے جوان شہید ہوئےتو دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہیں، اگر حالات ٹھیک ہیں تو ہمارے جوان شہید کیوں ہو رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہاں ملی ٹنسی کے نام پر لوگوں کا جینا مشکل کیا جا رہا ہے’۔سرکاری ملازموں کی بر طرفی کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا: ‘سال 2019 سے جب سے یہاں لیفٹیننٹ گورنر راج ہوا تب سے سرکار نے اتنے لوگوں کو ملازمت نہیں دی جتنے لوگوں کو نوکریوں سے بر طرف کیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘ان طرف کئے جانے والے ملازموں کے عیال کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے’ میں سمجھتی ہوں کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک اجتماعی سزا دی جا رہی ہے’۔
خیال رہے کہ جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم جاری ہے ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے ہیں جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر کمانڈر اور اس کا ساتھی مارا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں مزید ملی ٹینٹو ں کی موجودگی کے پیش نظرخصوصی کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جوں ہی راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی کیپٹن ، میجر سمیت چھ فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کیپٹن سمیت چار اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن کو صبح تک موخر کیا گیا اور جمعرات کی صبح طلوع آفتاب کے ساتھ ہی جنگل میں موجود ملی ٹینٹوں نے سلامتی عملے پر دوبارہ فائرنگ شروع کی۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت لشکر کمانڈر قاری ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک لشکر کمانڈر ڈانگری راجوری اور کنڈی میں ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے اور وہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے ایک سال سے سرگرم تھا۔
ذرائع کے مطابق قاری کو پاکستانی ہینڈلرز نے پونچھ اور راجوری میں دہشت گرد تنظیموں کو پھر سے فعال کرنے کے لئے بھیجا تھا ۔دفاعی ذرائع نے کہاکہ مہلوک لشکر کمانڈر آئی ای ڈیز بنانے میں ماہر تھا اور وہ سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب بتھا۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ کالاکوٹ کے جنگلی علاقے میں جاری تصادم آرائی کے دوران اور ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے اور اس طرح سے تصادم میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ ایک میجر بھی شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں مزید ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر آس پاس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔ان کے مطابق فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک راجوری کے جنگلی علاقے میں رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

Tags: جموں و کشمیرجوانسابق وزیر اعلیٰشہادتمحبوبہ مفتینارملسی
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں بدترین بجلی بحران سے لوگ پریشان ہیں: فاروق عبداللہ

Next Post

بی جے پی گرجر برادری کو بھڑکانے کے لیے راجیش پائلٹ کو بیچ میں لے آئی: گہلوت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راجستھان میں پچاس فاسٹ ٹریک کورٹ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے – گہلوت

بی جے پی گرجر برادری کو بھڑکانے کے لیے راجیش پائلٹ کو بیچ میں لے آئی: گہلوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In