منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

تلنگانہ میں انتخابات کی جملہ تیاریاں مکمل

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 29, 2023
in دیار وطن
0
تلنگانہ میں انتخابات کی جملہ تیاریاں مکمل
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

35 ہزار655 پولنگ مراکز پر کل ہونے والی پولنگ میں 2290 امیدواروں کی قسمت کا ہوگا فیصلہ

حیدرآباد(یواین آئی)ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات 30نومبر کوہونے والے ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ 3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جنوبی ہند کی اہم ریاست تلنگانہ جس کو 2جون 2014کوریاست کا درجہ دیاگیا تھا، کی اسمبلی کے تیسری مرتبہ ہونے والے انتخابات میں قومی،علاقائی اور دیگر جماعتوں کے جملہ2290 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے۔ ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں، ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رائے دہی کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔اس مرتبہ 27 ہزار 178 افرادنے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا۔ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا۔94 پولنگ ا سٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی کی جائے گی۔

7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ پولنگ 106 حلقوں میں شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور 13 مسائل سے دوچار حلقوں میں شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ سرپور، چننور، بیلم پلی، منچیریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی، ملگ، پیناپاکا، ایلندو، کوتہ گوڑم ، اشواراؤپیٹ اور بھدراچلم حلقوں کی شناخت مسائل سے دوچار حلقوں کے طور پر کی گئی ہے۔ ان حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔ الکٹرانک ووٹنگ مشینیں، پولنگ کا دیگر سامان اور پولنگ عملہ پہلے ہی متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 12 ہزار 311 مراکز کی شناخت مسائل سے دوچار پولنگ مراکز کے طور پر کی گئی ہے۔ پولنگ کے لیے 59 ہزار 779 بیلٹ یونٹ استعمال کیے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ4بیلٹ یونٹ ایل بی نگر میں استعمال کیے جائیں گے۔اضلاع میں انتخابات کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ کریم نگرضلع الیکشن آفیسر اور کلکٹر پامیلا ست پتی نے بتایا کہ کریم نگر ضلع میں 11,200 نوجوان ووٹرس کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں انتخابی شناختی کارڈس دیئے گئے ہیں۔

ورنگل ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر پی پروینیا نے کہا کہ رائے دہی کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔پولنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے۔ مسائل سے دوچار پولنگ اسٹیشنس پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں پولنگ مراکز پر فوری پہنچ سکیں۔ پولنگ مراکز میں لگے کیمرے کمانڈ کنٹرول سنٹرس سے منسلک ہیں۔سوریا پیٹ ضلع کے ایس پی راہل ہیگڑے نے کہا کہ سوریا پیٹ ضلع میں انتخابات کو پرامن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کھمم ضلع کلکٹر وی پی گوتم نے کہا کہ کھمم ضلع میں انتخابی قواعد کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔رنگاریڈی ضلع کے 8اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 8 اسمبلی حلقوں میں 3453 پولنگ اسٹیشن ہیں اور پولنگ ڈیوٹی کے لیے جملہ15,212 افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ضلع سدی پیٹ کے چار حلقوں میں جملہ9,48,669 رائے دہندے ہیں۔ یہاں 1,151 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے ضلع میں 278 مسائل والے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ 10 ڈرون کیمروں کے ساتھ خصوصی نگرانی رکھی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی شکایت کے لیے پولیس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

انتخابات کے پیش نظر اب تک عہدیداروں نے 737 کروڑ روپے کی نقدی،زیورات،شراب اور دیگر سامان ضبط کیا ہے، جو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مناسب دستاویزات کے بغیر لے جایا جا رہا تھا۔ریاست میں برسراقتدار بی آر ایس، اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھاجارہا ہے۔وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، تین بی جے پی لوک سبھا ارکان اور تین کانگریس لوک سبھا ارکان نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ای راجندر دو دو حلقوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں، بھارت راشٹرا سمیتی جسے پہلے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کہا جاتا تھا، نے 47.4 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔اس نے119رکنی اسمبلی میں 88 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس 19 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ بی جے پی نے ایک سیٹ اپنے نام کی تھی۔

اس مرتبہ حکمراں بی آر ایس پارٹی جملہ119 سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے، جبکہ کانگریس 118 سیٹوں پر انتخابی میدان میں ہے، ایک سیٹ سی پی آئی کے لیے کانگریس نے چھوڑی ہے۔ تلنگانہ جنا سمیتی اس الیکشن میں کانگریس کی حمایت کررہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 111 حلقوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔اس نے اپنی حلیف جماعت جنا سینا کو 8 نشستیں الاٹ کی ہیں۔ سی پی ایم 18 نشستوں،مجلس 9حلقوں اور بی ایس پی 118 نشستوں پر ا نتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ بی آر ایس سربراہ ووزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ دو حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کاماریڈی اور کوڑنگل سے میدان میں ہیں۔وہ کاماریڈی سے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈر ای راجندر حضور آباد کے ساتھ ساتھ گجویل میں بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ سرسلہ حلقہ اور وزیرصحت ہریش راو سدی پیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی بانسواڑہ حلقہ اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا مدھیراحلقہ سے امیدوار ہیں۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سامباسیواراو کوتہ گوڑم سے مقابلہ کررہے ہیں۔۔

Tags: انتخاباتانتظاماتپولنگتلنگانہرائے دہندگان
ShareTweetSend
Previous Post

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار!

Next Post

خودمختار فلسطین کا قیام تنازع کے حل کے لیےبنیادی شرط : پوتین

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوکرین کے چار خودمختار علاقوں کوروس میں ضم کرنے کا اعلان

خودمختار فلسطین کا قیام تنازع کے حل کے لیےبنیادی شرط : پوتین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In