اتوار, مارچ 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیر کو بر بادی کی طرف لے جایا جا رہا ہے:عمر عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 6, 2023
in دیار وطن
0
نیشنل کانفرنس کرگل کونسل میں تاریخی جیت حاصل کرے گی:عمر عبداللہ
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے محروم رکھ کر جموں و کشمیر کو بر بادی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے حکومت اور الیکشن کمیشن ‘فکسڈ میچ’ کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘حکومت کہتی ہے کہ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کو فیصلہ لینا ہے تو الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ اس کے لئے ہمیں حکومت کے ساتھ مشورہ کرنا ہے’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ؛’اسمبلی انتخابات سے محروم رکھ کر جموں و کشمیر کو بر بادی کی طرف لے جایا جا رہا ہے جموں وکشمیر کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حکمرانوں کا انتخاب کریں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں لگاتار سال 2014 سے اس فیصلے سے محروم رکھا جا رہا ہے ایک عجیب سا فکسڈ میچ کھیلا جا رہا ہے حکومت کہتی ہے کہ اس کے متعلق الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں حکومت کے ساتھ مشورہ کرنا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ظاہر سی بات ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے پیچھے چھپنے کا کام کر رہے ہیں جس کا خمیازہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے’۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دلی میں ایک میٹنگ میں دلی سے دوری اور دل سے دوری کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے وہ کسی فرد نے نہیں کئے تھے بلکہ ایک ملک نے کئے تھے یہ جموں وکشمیر کا ایک ملک کے ساتھ رشتہ تھا جس کو کمزور کرنا مبارک نہیں ہے’۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘لداخ، جموں اور کشمیر کے لوگ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے ساتھ خوش نہیں ہیں’۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ڈی ایم کے کے ایک لیڈر کے حالیہ بیان کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے الفاظ بیان نہیں کرنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔

Tags: الیکشن کمیشنبر بادیجنوبی کشمیرکشمیرنیشنل کانفرنس
ShareTweetSend
Previous Post

پرہلاد پٹیل کا لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Next Post

کشمیر میں ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا: شاہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پلوامہ حملہ سے متعلق ریمارکس کیلئے ستیہ پال ملک پر امت شاہ کی تنقید

کشمیر میں ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا: شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In