حیدرآباد، 8 دسمبر (یو این آئی) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو کولہے میں فریکچر کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ جمعرات کی دیر رات حیدرآباد کے مضافات میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں اچانک پھسل گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر آگیا۔ انہیں جمعہ کی صبح شہر کے کارپوریٹ یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ معائنے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پایا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس حکومت کی شکست کے بعد مسٹر راؤ نے پرگتی بھون خالی کر دیا تھا اور وہ اپنے فارم ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔