جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

افغانستان میں سرکاری تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 17, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
افغانستان میں سرکاری تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل(ایجنسیاں):ا مدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کی صنفی بنیاد پر سیاست اور غیر ملکی فنڈنگ میں کمی کے درمیان پھنسا ہوئے افغانستان میں تعلیم کا سرکاری شعبہ تباہ ہوجانے کے خطرے سے دو چار ہے۔
وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق لاکھوں طلبا کے لیے پبلک اسکولوں کو کھلا رکھنے کے لئے کم از کم ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہےجس سے تنخواہوں کے علاوہ دوسرے لازمی تعلیمی وسائل اور چیزیں فراہم کی جا سکیں۔ لیکن جنگوں سے تباہ حال ملک یہ رقم اپنے پاس سے فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔ افغانستان میں عملی طور پر قائم طالبان حکومت نے، جس کو عالمی تعزیرات کا سامنا ہے، اس سال دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا قومی بجٹ بنایا ہے جس میں پہلے ہی کوئی پانچ سو ملین ڈالر کا خسارہ ہے۔’سیو دی چلڈرن ان افغانستان‘کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کے ترجمان عاشق اللہ مندو زئی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ملک کے تعلیمی نظام کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے کوئی ایک لاکھ ستاسی ہزار اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں رقم کی ضرورت ہو گی۔ نئی وزارت تعلیم نے اشارتًا کہا ہے کہ وہ موجودہ ورک فورس کے صرف تیس فیصد اساتذہ کو تنخواہیں ادا کر سکتی ہے۔
غیر ملکی عطیات دہندگان نے کزشتہ سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کے لئے ترقیاتی فنڈنگ روک لی تھی۔ غیر ملکی امداد میں میں پبلک ایجوکیشن سیکٹر کی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ البتہ غیر ملکی تنظیموں نے افغانستان کےلیے انسانی امداد برقرار رکھی ہے اس امداد کے بڑے حصے کا مقصد ملک میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو بھوک سے بچانا ہے۔ عطیات دینے والوں کو طالبان کی تعلیمی پالیسی سے سخت اختلافات ہیں۔ وہ خاص طورر پر لڑکیوں کے لئے سیکنڈری اسکول بند کئے جانے پر ناخوش ہیں۔ لڑکیوں کے لیے ایسے میں ملک کے بیشتر حصوں میں سیکنڈری اسکول ایک سال سے زیادہ عرصے سے بند ہیں جبکہ طالبان حکام نے کہا تھا کہ وہ تمام لڑکیوں کے لئے اسکول دوبارہ کھولنے کے لئے مذہبی علما کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
طالبان پبلک اسکولوں کی بڑی تعداد کو مذہبی مدارس میں تبدیل کر رہے ہیں۔ تعلیمی نصاب تبدیل کر رہے ہیں۔ مولویوں اور مذہبی لوگوں کو اساتذہ کے طور پر بھرتی کر رہے ہیں۔ اور تعلیمی نظام میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی ترقی کے لئے امریکی ادارے یو ایس اے آئی ڈی نے پبلک اسکولوں کی عمارتوں کو مذہبی مدارس میں تبدیل کر نے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سینیئر طالبان عہدیدار ،جیسے کہ اعلی تعلیم کے وزیر ہیں، برسر عام جدید تعلیم سے بیزاری کا اظہار اور افغانستان کے تعلیمی نظام کو سخت انداز میں اسلامی بنانے کاعزم ظاہر کر چکے ہیں۔

Tags: افغانستانتعلیمی ادارے
ShareTweetSend
Previous Post

آیت اللہ علی خامنہ ای کی بیماری سنگین شکل اختیار کر گئی

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں صفورا زرگرکی "انٹری” پر پابندی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں صفورا زرگرکی "انٹری” پر پابندی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں صفورا زرگرکی "انٹری" پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In