جمعہ, فروری 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسرائیل یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ: یہودی عالم دین

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 4, 2024
in اخبارجہاں
0
اسرائیل یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ: یہودی عالم دین
0
SHARES
69
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لندن (یو این آئی) اسرائیل مخالف تحریک ” ناتوری کارتا” کے سینيئر رکن نے یہودیوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیل کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائيل، یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ جو لوگ نسلی تصفیہ کرتے اور اس کا جواز پیش کرتے ہيں وہ یہودی نہیں ہیں ارنا کی رپورٹ کے مطابق الہنان بک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے: ” آج اسرائیل یہودیوں کے لئےسب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے یعنی اگر آپ پوری دنیا میں گھومیں تو آپ کو یہودیوں کے لئے صرف ایک ہی جگہ غیر محفوظ ملے گی اور وہ جگہ اسرائيل ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسرے ملکوں میں یہودی پوری طرح سے امن و امان میں زندگی گزار رہے ہيں کہا : اسرائیل میں ہر یہودی بچے کو ہتھیار چلانا آتا ہے تو کیا اس صورت حال کو امن و امان کی صورت حال کہا جاتا ہے؟ اس طرح کی جگہ یہودیوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔
اس یہودی دینی رہنما نے مزید کہا: صیہونی ہر بار یہی دعوی کرتے ہيں کہ مسلمان، تمام یہودیوں کو ختم کرنا چاہتے ہيں اور سمندر میں غرق کر دینا چاہتے ہيں لیکن جسے ذرہ برابر بھی معلومات ہے اسے پتہ ہے کہ ہمیں اسلامی ملکوں میں کوئی مسئلہ نہيں۔ یہودیوں کو بہت سے ملکوں میں پریشان کیا گیا ہے لیکن وہہاں بھی ہمیں پناہ دینے والے مسلمان ہی تھے۔
بک نے جنگ غزہ کے بارے میں کہا: تاریخ 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کا آغاز 15 مئی سن 1948 کو ہوا جسے یوم نکبت کہا جاتا ہے۔ جب آپ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایک علاقے پر کنٹرول قائم کريں گے اور بجلی و پانی تک لوگوں کی رسائی کو محدود کریں گے تو حالات ویسے ہی نہیں رہيں گے اور اس کا نتیجہ یہی ہوگا۔یہودی دینی رہنما نے کہا: اسرائيل، خداوند عالم کے احکامات کے خلاف ایک باغیانہ تحریک ہے، وہ لوگ کبھی جیت نہیں سکتے اور انہيں تباہ ہی ہونا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم جب اسرائيل کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فلسطین دریائے اردن سے لے کر بحر اوسط تک آزاد ہو۔ اس سرزمین کو اس کے اصل مالکوں یعنی فلسطینیوں کو واپس کرنا چاہیے لیکن اس کا مطلب یہودیوں کا قتل عام اور انہيں جلا وطن کرنا نہیں ہے بلکہ وہ دیگر تمام اسلامی ملکوں کی طرح فلسطین میں رہ سکتے ہيں۔انہوں نے کہا: ہم نے فتح اور حماس کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں یہودیوں یعنی حضرت موسی کے دین کے پیروکاروں سے کوئي مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری نظر میں جو لوگ نسلی تصفیہ کا جواز پیش کرتے ہيں وہ یہودی نہيں ہیں۔واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

Tags: اسرائیلغیر محفوظناتوری کارتاویڈیو پیغام
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا : ورلڈ بینک

Next Post

اردوکتاب میلہ اردو کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:ڈاکٹر ظہیرقاضی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اردوکتاب میلہ اردو کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:ڈاکٹر ظہیرقاضی

اردوکتاب میلہ اردو کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:ڈاکٹر ظہیرقاضی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In