جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

مکتب خمینیؒ کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہوگئی: ڈاکٹر فرید الدین

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 4, 2024
in آئینہ شہر
0
مکتب خمینیؒ کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہوگئی: ڈاکٹر فرید الدین
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) جگرگوشہ رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت باسعادت اوربانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کےیوم پیدائش کے موقع پردہشت گردی کے خلاف جنگ کے فاتح جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں یہاں ایران کلچرہاوس میں’استقامت کی راہ میں: اولاد فاطمہ سے فرزند خمینیؒ تک‘ کے عنوان سے بزم مقاومت کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے امام خمینیؒ کی مثالی شخصیت اور ان کی رہنمائی میں ایرانی قوم کی جدوجہد کو سلام کرتے ہوئے موجودہ وقت کے ایران کوعالم اسلام کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔
اس موقع پر کلچرل کونسلرڈاکٹر فرید الدین فرید عصرنے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا کا روز ولادت ہے اور اس سلسلے میں یہ بزم سجائی گئی ہے،آپ کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اوراللہ نے بی بی زہرا کے حوالے سے پیغمبر اسلام کو جو نسل کثیر عطا کی اس کے جو مصادیق ہیں ان میں سے ایک مصداق بارض ہے وہ امام خمینی کی ذات گرامی ہے جوآپ کی ہی نسل سے معاصرعہد میں ایک انتہائی غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی شکل میں ایک ایسا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا کہ آج بھی دنیا حیران ہے کہ 4 دہائی گزرجانے کے بعد بھی انقلاب اسلامی کو متاثر کرنے کیلئے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے بعد بھی ناکام رہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امامؒ کے نام پربھی یہ بزم سجائی گئی ہے ۔ بانی انقلاب کی تحریک اور نظریئے کی توضیح کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے15 برس قبل جب امام خمینیؒ کو ایران کی فاسد پہلوی حکومت کے ذریعہ باربار گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا جاتا تھا اس وقت امام خمینیؒ سے پوچھا گیا کہ آپ کس کے بھروسے کھڑے ہورہے ہیں، آپ کے سپاہی کہاں ہیں اور آپ کے لوگ کون ہیں تو امام خمینی نے جواب دیا تھا کہ میرے لشکری ابھی گہوارے میں اور ماوں کی آغوش میں ہیں وہ جب جوان ہوں گے تو ہمارے لشکر کےلئے کام کریں گے چنانچہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج وہی نسل بلکہ ان کے بچے امام کے نظریئے اور ان کی تحریک کو قائم ودائم رکھنے میں ایک لمحہ بھی کوتاہی نہیں برت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج انقلاب جس طرح پروان چڑھاوہ انہیں سپاہیوں اورلشکریوں کا نتیجہ ہےجس کو امام نے آج سے تقریباً 55 برس پہلے اپنا لشکری اورحامی بتایا تھا۔ ایران کے کلچرل کونسلر نے کہا کہ امام خمینیؒ کےنظریہ استقامت ،مقاومت اور مزاحمت کے مکتب کے شاگرد شہید قاسم سلیمانی ہیں جن کی قدرو منزلت کی آج دنیا بھی معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے لے کر یونان تک دنیا میں جہاں بھی تمدن اورسماجیت کی تاریخ ہے اس میں کہیں بھی جب مدینہ فاضلہ کی تاریخ کی بات ہوتی ہے توعام طورپر امیر شہر یا اس کے پاسدار اور محافظ پر توجہ زیادہ ہوتی ہے اور اچھا پاسدار شہر وہ ہے کہ جونہ صرف یہ کہ دشمنوں پر بہت سخت گیر، بیباک اور شجاع ہو بلکہ اس کے اندر حسن تدبیر، رحم دلی پائی جاتی ہو جیسا کہ قرآنی اصطلاح میں وہ دشمن کے تئیں بہت سخت گیر ہوتے ہیں مگر اندر سے و ہ رحم دل اوربہت زیادہ مہربان مزاج کے ہوتے ہیں اور جب محافظ ملک یا محافظ شہر میں یہ دونوں صفات ایک ساتھ جمع ہوجائیں تو وہ قاسم سلیمانی بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی بہت زیادہ سادہ مزاج اور سب کے درمیان گھل مل کررہتے تھے جس کی وجہ سے تشخیص مشکل ہوتی تھی کہ دنیا کے ایک اہم ملک کی عظیم فوج کے سربراہ ہیں ۔ مسٹر فرید عصر نے کہا کہ شاید اسی خصوصیت کا نتیجہ تھا کہ انہیں تاریخ ساز مقبولیت کے ساتھ عوام کی محبتیں ملیں اور انہیں زیادہ عظمتیں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی اعلان ہوجاتا تھا کہ آج جنرل خود لڑنے کے لئے محاذ پر آنے والے ہیں تو دشمن کے لئے یہ خود بڑی خبر ہوتی تھی اور وہ پیچھے ہٹتا نظر آتا تھا کہ آج فوج کے چیف قیادت کررہے ہیں۔
ڈاکٹر فرید نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کیا گیا مگراس دہشت گردی کا شکار ہونے سے ان کی شخصیت ختم نہیں ہوئی بلکہ آفاقی ہوگئی اورایک نظریئے کے طور پر ابھری جو آج ایک مکتب فکر کےطور پرجانی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے اکثر نظریئے اور شخصیت کو نشانہ بناکرکئے جاتے ہیں، کسی شخص کو نہیں شخصیت کو مارا جاتا ہے اور یہ زیادہ خطرناک اور تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ شیعہ جامع مسجدکشمیری گیٹ کے امام جمعہ مولانا محسن تقوی نے تینوں موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے نامساعد حالات میں دین اسلام کے لئے غیر معمولی انقلابی خدمات کو حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت کا خصوصی امتیاز ، امام خمینیؒ اور شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کو اسی کا اتباع قرار دیا۔ ڈاکٹر عزیز مہدی، اصغر الحیدری، مجاہدی نےاردو فارسی میں موضوع سے متعلق اشعار پڑھے جبکہ مہدی باقر خان نے اپنے اردو فارسی اشعار کے ساتھ ترجمہ و نظامت کے فرائض انجام دئے۔ میلاد مسعود میں معزز شخصیات کے علاوہ کثیرتعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔
بزم کا آغازقاری محمدیاسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اوراستقبالیہ کلمات کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فریدعصرنے ادا کئے۔ بعد ازاں معروف شعرائے کرام نے بارگاہ ممدوحین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کثیرتعداد میں مردو خواتین کے ساتھ طلباء موجود تھے۔

Tags: ایران کلچرہاوسڈاکٹر فرید الدین فریدقاسم سلیمانیمکتب خمینیؒ
ShareTweetSend
Previous Post

اردوکتاب میلہ اردو کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:ڈاکٹر ظہیرقاضی

Next Post

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل دے گی: جے رام رمیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل دے گی: جے رام رمیش

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل دے گی: جے رام رمیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In