منگل, مارچ 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بی جے پی دہلی کے نظامِ صحت کو ٹھپ کرنے کی سازش کر رہی ہے: آتشی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 5, 2024
in آئینہ شہر
0
ای ڈی-سی بی آئی صرف بی جے پی کے سیاسی ہتھیار: آتشی
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 05 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ بی جے پی فرضی الزامات اور جھوٹے مقدمات کے ساتھ دہلی حکومت کے عالمی معیار کے صحت کے نظام کو ٹھپ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔اے اے پی کے سینئر لیڈر اور دہلی کی کابینی وزیر آتشی نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی فرضی الزامات اور جھوٹے مقدمات کے ساتھ دہلی حکومت کے عالمی معیار کے صحت کے نظام کو ٹھپ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ تحقیقات کے نام پر بی جے پی چاہتی ہے کہ اسپتالوں میں ایم ایس کام کرنے سے ڈریں، محلہ کلینک میں ڈاکٹر ٹیسٹ لکھنے سے ڈریں، محکمہ صحت کے اہلکار دوائیں خریدنے سے ڈریں۔
انہوں نے کہا کہ ان فرضی جانچوں کی وجہ سے محلہ کلینک اور اسپتالوں میں دوائیں نہیں ہوں گی، اسپتالوں میں سرجری کا سامان نہیں ہوگا، ٹیسٹ کا کوئی انتظام نہیں ہوگا، یہ بی جے پی کی سازش ہے۔ بی جے پی نہ تو اپنی کسی ریاست میں اور نہ ہی مرکزی حکومت میں اچھے اسپتال فراہم کر سکی لیکن اب وہ دہلی حکومت کے نظام صحت کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آیوشمان بھارت کے 18 لاکھ فرضی ناموں پر انگلی نہیں اٹھائی آج اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں مشہور محلہ کلینک ماڈل پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بی جے پی چاہے کتنی ہی کوشش کرے، دہلی کے لوگ جانتے ہیں کہ اروند کیجریوال نے ان کی زندگی کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔
اے اے پی کے لیڈر نے کہا کہ اگر آج ملک میں رہنے والے کسی بھی شخص سے سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈسپنسری کے بارے میں پوچھا جائے تو لوگ متفقہ طور پر جواب دیتے ہیں کہ سرکاری اسپتال کا مطلب خستہ حال عمارت ہے، ایسی جگہ جہاں ڈاکٹر نہیں ہیں، علاج نہیں ہے۔ پورے ملک میں سرکاری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے لوگ سرکاری اسپتالوں میں جانے کے بجائے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروانے کو ترجیح دیتے ہیں۔محترمہ آتشی نے کہا کہ نو سال پہلے جب دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت بنی تھی، پہلی بار سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سے بہتر بنانے کی بات ہوئی تھی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری بنیادی صحت کی سہولیات کو پرائیویٹ اسپتالوں سے بہتر بنانے کی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا شخص ہے جس نے ان کی زندگی کو بہتر بنایا ہے تو وہ شخص اروند کیجریوال ہے۔ ان کی حکومت بی جے پی کی ہر سازش کے باوجود دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتی رہے گی۔خیال ر ہے کہ دہلی کے محلہ کلینک میں فرضی مریضوں کی جانچ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

Tags: آتشیبی جے پیدہلیسازشنظامِ صحت
ShareTweetSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہوگی

Next Post

مالیوال نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مالیوال نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیا

مالیوال نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In