جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 7, 2024
in اخبارجہاں
0
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی مسلسل چوتھی بار اقتدار میں واپسی کی امید

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں حزبِ اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) سمیت اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کے بائیکاٹ کے باوجود اتوار کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ البتہ اس میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ان انتخابات کے بعد وزیرِ اعظم شیخ حسینہ مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر پانچویں بار اقتدار میں آ سکتی ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپوزیشن پر شدید کریک ڈاؤن کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ان کی جماعت کو ان نشستوں پر تقریباً کسی مؤثر حریف کا سامنا نہیں ہے جن پر ان کی جماعت مقابلہ کر رہی ہے۔ تاہم ان کی جماعت نے چند حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے سے گریز کیا ہے تاکہ ایسے تاثر کو زائل کیا جا سکے کہ مستقبل میں کی جانے والی قانون سازی کو ایک جماعتی قرار دیا جائے۔اپوزیشن جماعت بی این پی کے اکثر و بیشتر رہنما گرفتار ہیں جس نے دو روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس الیکشن میں حصہ نہ لیں۔تاہم 76 سالہ شیخ حسینہ نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے تاکہ جمہوری عمل پر اعتماد ثابت کیا جا سکے۔

ان کا اتوار کو اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بی این پی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ ان کے مطابق وہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے۔بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کے دوران ابتدائی اندازوں کے مطابق ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔مقامی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ کے مطابق ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق دن چار بجے ختم ہو گیا ہے۔ البتہ اس سے ایک گھنٹہ قبل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 27 فی صد کے قریب ہے۔واضح رہے کہ 1971 میں قائم پاکستان سے الگ ہوکر قائم ہونے والے ملک بنگلہ دیش کے یہ 12ویں عام انتخابات ہیں جس میں 299 حلقوں الیکشن ہوئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا تھا اور یہ چار بجے تک جاری رہا۔
دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈینگ افسر پراشن گوسوامی کے مطابق ان کے پولنگ اسٹیشن پر 4200 سے قریب ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، تاہم اتوار کی صبح شروع ہونے والی ووٹنگ کے پہلے دو گھنٹوں میں صرف 111 ووٹ ڈالے گئے۔دوسری طرف 32 سالہ چیریٹی ورکر شہریار احمد کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈھونگ میں حصہ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ان کے بقول اس کے بجائے وہ گھر پر رہیں گے اور فلمیں دیکھیں گے۔اس کے علاوہ کچھ ووٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ بر سر اقتدار عوامی لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے تو ان حکومتی مراعات لینے والے کارڈز ضبط کر لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ بی این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں کئی مہینوں سے احتجاج کر رہی ہیں جن کا مطالبہ تھا کہ شیخ حسینہ انتخابات سے قبل اقتدار چھوڑیں اور نگراں حکومت قائم کی جائے جس غیر جانب دارانہ انتخابات کرا سکے۔

Tags: اپوزیشناقتداربنگلہ دیش نیشنل پارٹیشیخ حسینہووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس نے میوارام جین کو بنیادی رکنیت سے کیا معطل

Next Post

کانگریس نے آسام کے لیے ریاستی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ناگپور: پنچایت سمیتی الیکشن میں کانگریس کے "اچھے دن”

کانگریس نے آسام کے لیے ریاستی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In