پیر, مئی 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 14, 2024
in خاص خبریں
0
سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور(یو این آئی) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے کانگریس امیدوار کے طور پر بدھ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محترمہ سونیا گاندھی نے اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال، سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور اپوزیشن لیڈر تکارام جولی وغیرہ ان کے ہمراہ تھے۔
اس سے قبل محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بھی حصہ لیا ۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈروں نے محترمہ سونیا گاندھی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسٹر ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی راجیہ سبھا کے لیے محترمہ سونیا کی نامزدگی داخل کرنے سے بہت پرجوش ہے۔ اس سے کانگریس کے حوصلے بلند ہوں گے اور راجیہ سبھا میں ان کے داخلے سے پارٹی کو کافی تقویت ملے گی۔ پارٹی راجستھان میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی اور پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں کام کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ واضح رہے کہ محترمہ سونیا گاندھی اس وقت رائے بریلی سے لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ ہیں۔
راجستھان سے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات میں تین سیٹوں پر 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ اس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ 16 فروری کو ہوگی جب کہ 20 فروری تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ اس الیکشن میں اسمبلی میں ایم ایل اے کی تعداد کے مطابق حکمراں بی جے پی امیدوار کو دو اور کانگریس امیدوار کو ایک سیٹ جیتنے کا امکان ہے۔ اگر اس الیکشن میں صرف تین امیدواروں کو نامزد کیا جائے تو یہ الیکشن بلا مقابلہ مکمل ہو سکتا ہے۔

Tags: اشوک گہلوتپرچہ نامزدگیراجیہ سبھاسونیا گاندھیکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

کسانوں سے بات چیت کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں: انوراگ ٹھاکر

Next Post

مرکز کوکسانوں کی بات سننی چاہئے :سچن پائلٹ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل گاندھی کی یاترا سے عام لوگوں کو جڑنے کا موقع ملے گا – پائلٹ

مرکز کوکسانوں کی بات سننی چاہئے :سچن پائلٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In