ممبئی، 03 مارچ (یو این آئی) بہار کی منیشا رانی ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا کے 11ویں سیزن کی فاتح بن گئی ہیں منیشا رانی نے شعیب ابراہیم اور ادریجا سنہا کو شکست دے کر جھلک دکھلا جا ٹرافی جیت لی ہے منیشا رانی کی انٹری وائلڈ کارڈ کے ذریعے ہوئی تھی منیشا رانی کو جیتنے والی ٹرافی کے ساتھ 30 لاکھ روپے اور ان کے کوریوگرافر آشوتوش پوار کو 10 لاکھ روپے ملے اس کے ساتھ ہی ان دونوں کوآئی لینڈ کا ٹرپ بھی ملا ہے۔منیشا رانی نے ‘جھلک دکھلا جا 11’ کی ٹرافی جیتنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔