اتوار, جولائی 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

کیفی اعظمی کی قبر کا کتبہ اکھاڑ دیاگیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 21, 2024
in جہانِ اردو
0
کیفی اعظمی کی قبر کا کتبہ اکھاڑ دیاگیا
0
SHARES
86
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی 19 مارچ(یواین آئی) معروف شاعر، نغمہ نگار، اور ترقی پسند تحریک کے ایک ستون کیفی اعظمی کی ممبئی میں واقع قبر پر نصب کتبہ کو اکھاڑ دیا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا ہے۔ کیفی اعظمی مشہور شاعر ونغمہ نگار مشہور اداکار شبانہ اعظمی کے والد اور مصنف و شاعر جاوید اختر کے خسر ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی کے شمال مغربی علاقہ اندھیری ورسوا میں واقع چار بنگله قبرستان 10 مئی 2002 ء کو انتقال کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی تھی اور اس قبرستان میں ان کے قبر پرکتبہ نصب تھا، جس پر ان کی غزل کا یہ شعر تحریر تھا،
خاروخس تو اٹھیں راستہ تو چلیں
میں اگر تھک گیا، قافلہ تو چلے
لیکن قبرستان ا تظامیہ کمیٹی نے بی ایم سی کے قبرستان میں حال میں مرحوم کیفی اعظمی کی قبر سے اس کتبہ کو اکھاڑ دیا ہے اوراب قبر پرکتبہ نہ ہونے سے اس لاعلم نہیں ہوتا ہے کہ کیفی اعظمی کی قبر کہاں ہے۔اس بارے میں قبرستان کے منتظمین کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیتے ہیں۔ چند سال قبل جوہوقبرستان میں بھی واقع مشہور گلوکار محمد رفیع کی قبر پرسے بھی نصب کتبہ کو ہٹا دیا گیا تھا لیکن محمد رفیع فین کلب اور اہل خانہ کے احتجاج کے بعد دوبارہ کتبہ نصب کر دیا گیا ہے۔ ایک بار چند کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع چار بنگلہ قبرستان میں شاعر کیفی اعظمی کی قبر سے کتبہ اکھاڑ دیا گیا ہے۔ ممبئی کے ادبی و سماجی حلقوں میں اس پر کافی ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ معروف شاعر عبید اعظم اعظمی نے متعدل انداز میں کہاکہ قبرستان انتظامیہ نے ویسے تو دوسرے کتبوں کو بھی ہٹادیا ہے ،لیکن کیفی اعظمی کے کتبہ کو یادگار کے طور پر رکھا جاسکتا تھا،کیونکہ وہ ایک نمایاں شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ حق و انصاف کی آواز بلند کی۔ اور مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتے تھے۔
واضح رہے کہ کیفی اعظمی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے تھا لیکن بہرائچ شہر سے بھی گہرا تعلق تھا۔ کیفی کی ابتدائی تعلیم روایتی اردو، عربی اور فاری پر محیط تھی ۔ غالباً 1943 ء میں کیفی اعظمی اپنے وطن اعظم گڑھ سے بمبئی اپنے ایک دوست کی دعوت پر آئے اور یہاں انہیں قریب دس سال کی جد و جہد کے بعد انہیں ہندی فلمی صنعت میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ 1950ء کے عشرے میں ڈاکٹر منشاء الرحمن خان منشاء کی دعوت پر کیفی ایوت محل کے مشاعرے کے لیے بلائے گئے ۔ شرکت کے لیے 80 روپے ہوئے۔ تاہم اس زمانے میں کیفی کی بیٹی شبانہ اعظمی پیدا ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ مشاعرے میں شرکت سے قاصر تھے مگر پیشگی رقم 40 روپے ان کی وقتیہ ضروریات کے کام آئے ۔ کیفی نے منشاء سے خط لکھ کر معذرت خواہی کی اور ساتھ ہی پیشگی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا۔ کیفی بنیادی طورپر نظم کے شاعر تھے۔ ان کی قابل ذکر نظموں میں عورت ، اندیشه، نر تک کال ، حوصلہ تقیسم ، مکان ، بہروپی اور دوسرا بن باس شامل ہیں۔ ان کے مجموعات کلام آخرشب، آوارہ سجدے سرمایہ ہیں۔ کیفی اعظمی نے 1990 کی دہائی میں رام مندر تحریک کے دوران یہ کوشش کی کہ ان کے گاؤں سے ایک اینٹ بھی اجودھیا نہ جائے اور انہیں اس میں خاطر خواہ کامیابی ملی تھی۔وہ کیمونزم کے حامی رہے۔جوہو میں ان کے نام سے ایک باغیچہ منسوب کیا گیاہے اور ایم پی کی حیثیت سے فنڈ شبانہ اعظمی نے دیاتھا۔

Tags: ترقی پسند تحریکشبانہ اعظمیقبرستان ا تظامیہ کمیٹیکتبہکیفی اعظمیممبئی
ShareTweetSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات میں یوپی کا کردار فیصلہ کن ہوگا:اکھلیش

Next Post

پونموڈی کی بطوروزیر حلف برداری آج سہ پہر ہوگی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پونموڈی کی بطوروزیر حلف برداری آج سہ پہر ہوگی

پونموڈی کی بطوروزیر حلف برداری آج سہ پہر ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In