منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ٹی وی اشتعال انگیز بیان بازی کا پلیٹ فارم بن گیا ہے: عدالت عظمیٰ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 21, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
16برسوں سے قید مسلم شخص کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بڑھتے ہیٹ اسپیچ کے معاملوں پرسماعت کے دوران سپریم کورٹ کی ٹی وی چینلوں اور سرکارکو سخت پھٹکار

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):ملک میں تیزی سے بڑھتے ہیٹ اسپیچ کے معاملوں پر سپریم کورٹ نے آج ٹی وی چینلز اور نیوز اینکرس کو پھٹکارنے لگاتے ہوئے سخت تبصرہ کیا۔ عدالت نے ٹی وی کو اشتعال انگیز بیان بازی کا پلیٹ فارم بتاتے ہوئے حکومت کو بھی خاموش تماشائی بنے رہنے پر پھٹکار لگائی۔ عدالت عظمیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ہیٹ اسپیچ اور اشتعال انگیز بیانات کا اسٹیج بن چکے ٹی وی کا تخریبی سیاست کرنے والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق ہیٹ اسپیچ کے خلاف گزشتہ سال سے داخل عرضیوں کے ایک پلندہ کی سماعت کے دوران جسٹس کے ایم جوسف نے کہا کہ آج کل ٹی وی اشتعال انگیز بیان بازی کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اینکر کی ذمہ داری ہے کہ بحث میں کوئی اشتعال انگیز بیان بازی نہ ہو۔ پریس کی آزادی اہمیت رکھتی ہے، لیکن بغیر ریگولیشن کے ٹی وی چینل ہیٹ اسپیچ کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ جسٹس جوسف نے کہا کہ ان سیاسی لیڈران نے اس کا زیادہ فائدہ اٹھایا ہے جنھیں یہ ٹی وی پلیٹ فارم اسٹیج دیتے ہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس کے ایم جوسف نے کہا کہ 10 لوگوں کو مباحثہ میں بلایا جاتا ہے، لیکن جو واجب طریقے سے اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں، انھیں میوٹ کر دیا جاتا ہے۔ انھیں اپنی بات رکھنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا یا سوشل میڈیا پر ایسی تقریریں بھری پڑی ہیں۔ ایسے میں اینکر کی یہ ذمہ داری ہے کہ کسی بھی وقت کوئی ایسا نفرتی بیان نہ دے۔ پریس کی آزادی اہم ہے، لیکن ہمیں حد معلوم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے ہیٹ اسپیچ معاملے پر ٹی وی چینلوں کو جم کر پھٹکارنے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے بھی سوال کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر حکومت خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے؟ عدالت نے کہا کہ حکومت کو ایسے معاملوں پر منفی رخ نہیں اپنانا چاہیے، بلکہ کورٹ کی مدد کرنی چاہیے۔ کورٹ نے مرکز سے کہا کہ وہ واضح کرے کہ کیا وہ نازیبا الفاظ پر روک لگانے کے لیے لاء کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں۔
سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلوں پر جاری اشتعال انگیز بیانات اور مباحث پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آخر ناظرین کو یہ ہیٹ اسپیچ کیوں پسند آ رہی ہیں؟ ایک طرح سے ہیٹ اسپیچ کی لیئر چڑھا دی گئی ہے۔ بار بار کوئی نہ کوئی بنیاد بنا کر ہیٹ اسپیچ کو دکھایا جا رہا ہے، اسے قصداً اسٹیج فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

Tags: پھٹکارٹی وی چینلعدالت عظمیٰہیٹ اسپیچ
ShareTweetSend
Previous Post

ٹرمپ کے کاروبارپر نیویارک میں پابندی عائد

Next Post

خواتین کے حقوق پر مغرب کا معیاردُہرا:صدرِ ایران

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خواتین کے حقوق پر مغرب کا معیاردُہرا:صدرِ ایران

خواتین کے حقوق پر مغرب کا معیاردُہرا:صدرِ ایران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In