جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سنجے سنگھ کی طرح سبھی گرفتار لیڈر ہوں گے رہا:اکھلیش

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 2, 2024
in خاص خبریں
0
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قنوج:02اپریل(یواین آئی) سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے عام آدمی پارٹی(عاپ) لیڈر سنجے سنگھ کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اشارے پر ای ڈی اور سی بی آئی کے بہانے گرفتار کئے جارہے اپوزیشن کے سبھی لیڈروں کو دھیرے۔ دھیرے عدالتیں رہا کردیں گی۔قنوج میں پارٹی کارکن سمیلن سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے منگل کو عاپ ایم پی سنجے سنگھ کو ضمانت دئیے جانے کے سوال پر کہا’مجھے امید ہے کہ دھیرے دھیرے اس ملک کی عدالت سب کو رہا کر دے گی اور جیت سچ کی ہوگی۔ بی جے پی نے ای۔ ڈی، سی بی آئی اور سرکاری ایجنسیوں کا ڈر دکھا کر اور دباؤ بنا کر چندہ وصولی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت انڈیا اتحاد سے گھبرائی ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈروں پر فرضی مقدے لگا کر بدنام کیا جارہا ہے۔ ہم سبھی کو عدالت سے امید ہے۔ عدالت سچ کا ساتھ دے گی۔ دھیرے دھیرے سبھی لیڈر چھوٹ جائیں گے۔ بی جے پی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین، ایس پی جنرل سکریٹری محمد اعظم خان اور ان کے کنبے اور ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے ۔ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے انتقام کے جذبے سے ان لیڈروں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔ اس بار لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی ناانصافی اور جھوٹے مقدمات کے خلاف ووٹ ڈالے جائیں گے۔ایس پی صدر نے کہا کہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن بی جے پی کی چندہ وصولی، بڑھی مہنگائی، بے روزگار کے خلاف ہوگا۔ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی شباب پر ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈر دکھا کر وصولی کی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ڈر دکھا کر الکٹورل بانڈ کے نام پر تمام کمپنیوں سے وصولی کی ۔ کسی سے ایک ہزار کروڑ روپئے تو کسی سے پانچ سو کروڑ روپئے تو کسی سے 400 کروڑ روپئے کی وصولی کی۔
یہی نہیں بی جے پی کے لوگوں نے کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی سے بھی چندہ وصول لیا۔ وصولی کا انکشاف ہوا تو دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت نے اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرایا۔یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے بدعنوانی اور لوٹ کے نئے نئے طریقے تلاش کئے ہیں۔ اس حکومت میں 10مسابقہ جاتی امتحانات کے پیپر لیک ہوئے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے مسابقہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوان کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی کی نیت نوکری دینے کی نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ بی جے پی حکومت نے قنوج سمیت ریاست کی ترقی روک دی ہے۔ سماج وادی حکومت میں ہوئے ترقیاتی کاموں کو روک دیا جس سے قنوج کی پہچان عطر اور ترقی کے لئے ہورہی تھی۔اسے اب بی جے پی ایم پی کے کرتوتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بی جے پی لیڈر نے لودھی سماج کے افراد کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ لودھی سماج کو پیسہ دے کر ووٹ لیا۔ یہی بی جے پی کا کردار ہے ۔ بی جے پی عوام سے ووٹ لیتی ہے اور پھر توہین کرتی ہے۔بی جے پی کو ترقیاتی کاموں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ بی جے پی صرف ووٹ کی سیاست کرتی ہے۔ قنوج کی عوام سب سمجھے چکے ہیں۔ اس بار لوک سبھا الیکشن میں قنوج سے سماج وادی پارٹی کا تاریخی جیت ہوگی۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ پولیس حراست میں اموات ہورہی ہیں۔فرضی انکاونٹر دکھا کر قتل ہورہے ہیں۔ جیلوں میں قتل ہورہے ہیں۔ علاج نہ ملنے پر لوگوں کی اسپتالوں میں جان جارہی ہے۔ عوام لوک سبھا الیکشن میں ان مسائل کو لے کر بی جےپی حکومت کے خلاف ووٹ کریں گے۔اکھلیش یاد ونے کہا کہ ملک میں مہنگائی۔ بے روزگار شباب پر ہے۔ ہر طبقہ پریشان ہے۔بڑھتی مہنگائی، بے روزگار کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ دس سال میں بی جےپی حکومت نے ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ کسانوں، نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ بی جےپی دنیا ہی نہیں ، سنسار کی سب سے جھوٹی پارٹی ہے۔بی جے پی جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ اس پر کوئی بھروسہ نہیں کرت اہے۔ بی جےپی جمہوریت کو ختم کررہی ہے۔ عوام بی جےپی سے ناراض ہیں۔ لوک سبھا میں ہرانے کے لئے ووٹ کریں گے۔

Tags: اکھلیش یادوانڈیا اتحادای ڈیحکومتسماجوادی پارٹیسنجے سنگھسی بی آئیعام آدمی پارٹیعرفان سولنکیکیجریوالمحمد اعظم خانہیمنت سورین
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس کو کھل کر مسلمانوں کے مسائل پر بات سے پرہیز کیوں؟ مولانا سجاد نعمانی

Next Post

عدالت نے ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کردی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ دیر  کیلئے جیل کا مزہ چکھنا پڑ گیا

عدالت نے ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 25, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In