ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

غزہ میں امدادی رضاکاروں پر حملہ کے معاملہ میں اسرائیل کا سنگین غلطیوں کا اعتراف

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 5, 2024
in اخبارجہاں
0
غزہ میں امدادی رضاکاروں پر حملہ کے معاملہ میں اسرائیل کا سنگین غلطیوں کا اعتراف
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب، 5 اپریل (یو این آئی)غزہ میں ایک فضائی حملے میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے اسرائیلی تحقیقات نے فوج کی جانب سے سنگین غلطیوں اور طریقہ کار کی خلاف ورزیاں کیے جانے کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تحقیقات کے نتیجے میں 2 افسران کو برطرف جبکہ سینئر کمانڈروں کی باضابطہ طور پر سرزنش کی گئی۔انکوائری میں پتا چلا کہ جب ڈرون حملوں نے ورلڈ سینٹرل کچن امدادی گروپ کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا تب اسرائیلی فورسز نے غلطی سے یہ خیال کیا کہ وہ حماس کے رکن پر حملہ کر رہے ہیں ، لیکن اس میں معیاری طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی۔فوج نے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امدادی گاڑیوں پر حملہ ایک سنگین غلطی تھی جو غلط شناخت، فیصلہ سازی میں کوتاہیوں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے خلاف حملہ کرنے سے پیدا ہوئی۔اس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک بریگیڈ چیف آف اسٹاف اور ایک بریگیڈ فائر سپورٹ افسر کو برطرف کر دیا اور جنرل سدرن کمانڈ کے سربراہ سمیت سینئر افسران کی باضابطہ سرزنش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو اسرائیل کی جانب سےغزہ میں امریکی فلاحی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے لیے کام کرنے والے 7 کارکنوں کو غزہ کے پہلے سے منظور شدہ راستے پر سفر کے دوران 3 بار نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، یہ انکشاف اسرائیلی اخبار ’ہاریٹز‘ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔اسرائیلی حملے میں ڈبلیو سی کے لیے کام کرنے والے آسٹریلیا، برطانیہ اور پولینڈ کے شہریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کے علاوہ ، امریکا اور کینیڈا کی شہریت رکھنے والا ایک کارکن بھی مارا گیا۔
امدادی کارکنان 3 گاڑیوں کے قافلے میں سفر کررہے تھے جن پر ’ڈبلیو سی کے‘ کا لوگو موجود تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اپنی نقل و حرکت سے آگاہ رکھنے کے باوجود قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دیر البلح میں موجود گودام پر امدادی سامان اتار کر واپس آرہے تھے۔’ڈبلیو سی کے‘ نے اسرائیل سے غزہ میں ’اندھا دھند قتل و غارت گری‘ کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اپنی امدادی کارروائیاں روک رہے ہیں۔بعد ازاں وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں غیر ملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہونے کے بعد یورپی یونین نے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا جبکہ آسٹریلیا، برطانیہ، پولینڈ اور اسپین سمیت مختلف ممالک نے سخت مذمت کی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی غزہ میں غیر ملکی امدادی کارکنان کی ہلاکت پر ’غم اور غصے‘ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم وہ اس واقعے کی مذمت نہیں کرسکے۔

Tags: اسرائیلی تحقیقاتسنگین غلطیطریقہ کارغزہفضائی حملہ
ShareTweetSend
Previous Post

سسودیا نے جیل سے لکھا خط: جلد باہر آنے کی جتائی امید

Next Post

امریکی کمپنی ’ایپل‘ کے سیکڑوں ملازمین برطرف

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی کمپنی ’ایپل‘ کے سیکڑوں ملازمین برطرف

امریکی کمپنی ’ایپل‘ کے سیکڑوں ملازمین برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In