پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

راہل گاندھی کی کیرالہ میں دو روزہ انتخابی مہم

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 15, 2024
in خاص خبریں
0
خواتین ریزرویشن کے نفاذ کی شرطیں چونکانے والی ہیں:راہل
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وایناڈ، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے میں اپنی دو روزہ انتخابی مہم کے پہلے دن پیر کو کئی ریلیوں اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔مسٹر گاندھی تقریباً دس بجے میسور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیلگیرس آرٹس اینڈ سائنس کالج گراؤنڈ پہنچے اور ایک ریلی نکالی۔ اس دوران کئی لوگ کانگریس لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑک کے کنارے جمع ہوگئے۔ دریں اثنا، مسٹر گاندھی نے سلطان باتھری، منانتھوادی، ویلا منڈا اور پلپلی میں ریلیوں کے دوران عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس سے قبل مسٹر گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ 3 اپریل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے آئے تھے۔ انہوں نے تھلور میں انتخابی مہم کا آغاز کیا اور باغوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور نیلگیرس کالج کے طلباء سے ملاقات کی۔
سلطان باتھری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور کانگریس کے نظریات کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔ اگرچہ ملک برطانوی استعمار سے آزاد ہو گیا، لیکن یہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظریے کے تحت نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام لوگوں کے ساتھ ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے ایک ملک، ایک شخص اور ایک زبان کے سیاسی تھیم کو ملک میں نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ ملک کے عوام کی توہین ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ "ہندوستان پھولوں کے گلدستے کی طرح ہے اور ہر پھول کا احترام کیا جانا چاہئے، کیونکہ وہ پورے گلدستے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ زبان ایسی چیز نہیں ہے جو اوپر سے مسلط ہو، بلکہ وہ زبان ہے جو لوگوں کے دلوں سے نکلتی ہے۔”
مسٹر گاندھی نے کہاکہ "ملیالیوں کو یہ بتانا کہ ملیالم ہندی سے کمتر ہے، یہ ملیالی اور ملیالم کی توہین کے مترادف ہے۔ وایناڈ میرا خاندان ہے اور آپ میرے خاندان کے رکن ہیں۔ ایک خاندان میں بھائی بہن کی سیاست مختلف ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں ایک دوسرے کے لیے محبت یا احترام نہیں ہے۔ سیاست کا آغاز دوسرے انسانوں کے احترام سے ہوتا ہے۔انہوں نے وایناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ بنیادی ضروریات سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Tags: انتخابی مہمراہل گاندھیکیرالہمیسوروایناڈ
ShareTweetSend
Previous Post

پرینکا گاندھی کا الور میں روڈ شو

Next Post

سپریم کورٹ نے امانت اللہ خان کوای ڈی کے سامنے خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

سپریم کورٹ نے امانت اللہ خان کوای ڈی کے سامنے خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In