اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں جرائم

امریکی چینلز پر خود سوزی کے واقعے کی لائیو نشریات سئ مچی کھلبلی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 21, 2024
in جرائم
0
امریکی چینلز پر خود سوزی کے واقعے کی لائیو نشریات سئ مچی کھلبلی
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اس سے یہ ثابت ہوا کہ کسی بھی نوعیت کا واقعہ پیش آنے کی صورت میں کتنا جلدی نیوز چینلز حرکت میں آ جاتے ہیں

نیو یارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک دردناک واقعہ پیش آیا جو ٹیلی ویژن چینلز نے اپنی اسکرین پر لائیو دکھایا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کو ایک شخص نے ایسے وقت پر عدالت کی عمارت کے باہر خود کو آگ لگا دی جب اسی عدالت میں ججز ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس سننے میں مصروف تھے۔
عدالتی کارروائی کی کوریج کے لیے موجود کیمروں نے بھی دردناک منظر ریکارڈ کیا اور ناظرین کو براہ راست دکھایا۔عدالت کے باہر امریکی نیوز چینلز سی این این، فاکس نیوز، ایم ایس این بی سی سمیت دیگر اداروں کے رپورٹرز کیس کی لائیو کوریج کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
مذکورہ شخص نے خود کو آگ لگانے سے پہلے پمفلٹ بھی بانٹے تھے۔تاہم یہ واقعہ میڈیا کی اخلاقی اقدار کے لیے ایک ٹیسٹ بھی تھا۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ کسی بھی نوعیت کا واقعہ پیش آنے کی صورت میں کتنا جلدی نیوز چینلز حرکت میں آ جاتے ہیں اور جلد بازی میں ایسے سینز نشر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں جو ناظرین کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث بھی ہو سکتے ہیں۔
اس تمام واقعے اور تکلیف دہ مناظر کی سی این این چینل نے تفصیلی کوریج کی اور ساتھ ہی موقع پر موجو اینکر اور تجزیہ نگار لارا کوٹس نے اپنا تبصرہ بھی پیش کیا۔
پہلے تو لارا کوٹس نے غلط معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور پھر تمام منظر اپنے الفاظ میں بیان کیا، جبکہ اسکرین پر بھی شعلوں میں لپٹے شخص کو دیکھا جا سکتا تھا۔لارا کوٹس نے بتایا کہ وہ سی این این کے رپورٹر ایوان پریز کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور ’جسم کے جلنے کی بدبو‘ محسوس کی جا سکتی ہے۔
اس دوران کیمرے کبھی لارا کوٹس کو دکھاتے اور کبھی خود سوزی کے مناظر سکرین پر لائیو نشر کرتے۔تمام واقعے کی کوریج اپنی اسکرین پر دکھانے کے پانچ منٹ بعد سی این این نے فوٹیج کے ساتھ انتباہی پیغام چلایا۔بعد میں لارا کوٹس نے کہا کہ وہ ایک انسان کو شعلوں میں لپٹا ہوا دیکھ کر اپنے جذبات کو بیان نہیں کر پا رہی تھیں۔ انہوں نے اس تمام منظر کو ’جذباتی اور غیریقینی طور پر پریشان کن لمحے‘ کے طور پر بیان کیا۔
فوکس نیوز چینل کے کیمروں نے بہت کم وقت کے لیے یہ منظر دکھایا اور اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری عدالتی کارروائی پر اپنی توجہ واپس مبذول کر لی۔
موقع پر موجود چینل کے رپورٹر ایرک شان نے کہا ’جو ہوا ہم اس پر دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔‘
چینل ایم ایس این بی سی کی رپورٹر یاسمین وسوغیان نے تمام منظر اپنے لفظوں میں بیان کیا، اسکرین پر پارک سے اٹھتا ہوا دھواں دکھایا تاہم جلنے کے مناظر نہیں دکھائے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے تمام منظر اپنے یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر لائیو نشر کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک شخص خود کو آگ لگانے کے بعد زمین پر تڑپ رہا ہے اور ایک پولیس اہلکار اپنی جیکٹ سے شعلے بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔اے پی نے بعد میں لائیو ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی اور ایک نئی ویڈیو لگائی جس میں خود سوزی کے مناظر شامل نہیں۔

Tags: اخلاقی اقدارٹیلی ویژن چینلزسابق امریکی صدرعدالتمیڈیا
ShareTweetSend
Previous Post

جنوبی کشمیر میں بی جے پی نے اے اور بی ٹیم کو میدان میں اتارا:عمر عبداللہ

Next Post

مسک نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ٹویٹر کے لئے سینئر منتظمین کے گروپ کی تشکیل

مسک نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In