اتوار, دسمبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں جرائم

سلمان خان کے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 23, 2024
in جرائم, فن فنکار
0
34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئ ٢٣ اپریل (یو این آئ ) فلم اداکار سلمان خان فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپتی ندی سے پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔اسلحہ کو مزید جانچ کے لیے ایف ایس ایل ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جائے گا۔ دونوں شوٹروں کے مطابق وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کرنے کے بعد ہتھیاروں اور گولیوں کو سورت میں تاپتی ندی میں پھینک دیا تھا۔ سورت کے تاپتی ندی میں کرائم برانچ ممبئی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 ..پستول..3 میگزین۔۔اور 13 زندہ کارتوس ملے۔۔
حملہ کرنے سے پہلے دونوں حملہ آوروں نے اپنے ہینڈلرز سے تقریباً ایک لاکھ روپے وصول کیے تھے جس کا استعمال کرتے ہوئے دونوں نے کرائے پر مکان لے لیا۔ ایک موٹر سائیکل خریدی اور اپنے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام بھی کیا۔ دونوں نے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر دور ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔ یہ دونوں یہاں سے فارم ہاؤس کی ریکی کرتے تھے۔ دونوں کو کام مکمل کرنے کے بعد باقی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس لیے اُن لوگوں نے 28 فروری کو چمپارن سے ممبئی سینٹرل کا سفر کیا۔

مکان کرایہ پر لینے کے لیے دونوں نے کرایہ کا ایگریمنٹ بنایا اور اس کے لیے اپنا اصلی آدھار کارڈ استعمال کیا۔ ایگریمنٹ کے مطابق ملزمین نے 10,000 روپے ایڈوانس میں مالک مکان کو کرایہ دیا اور ماہانہ کرایہ 3,500 روپے مقرر کیا گیا۔ پنویل میں کچھ دن رہنے کے بعد دونوں ہولی کے موقع پر 18 مارچ کو چمپارن چلے گئے۔ دونوں یکم اپریل کو واپس آئے۔ اس کے بعد 14 اپریل کی صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار دونوں نے باندرہ میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی۔ سلمان باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کے گھر پر 5 راؤنڈ فائرنگ کی۔ چار گولیاں دیوار پر لگیں، جب کہ ایک گولی ان کے گھر کی گیلری میں لگی جہاں سلمان اکثر کھڑے ہو کر اپنے مداحوں کا استقبال کرتے ہیں۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گولی بائک پر پیچھے بیٹھے حملہ آور ساگر پال نے چلائی تھی۔ جبکہ وکی گپتا موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے دوران وکی لارنس گینگ سے بھی رابطے میں تھا۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم حملہ آور وکی اور ساگر کو پرواز کے ذریعے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی لے گئی ہے۔ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 25 اپریل تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Tags: استعمالاسلحہسلمان خانفائرنگممبئی کرائم برانچ
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس کے پاس نہ کوئی ویژن ہے،نہ کوئی پالیسی: مودی

Next Post

آئین ہند کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آئین ہند کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

آئین ہند کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In