اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی باعزت بری

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 14, 2024
in خاص خبریں
0
نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی باعزت بری
0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد، 13 جولائی (یو این آئی) عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکا سزاؤں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنایا ، فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو رہا کرنے دے دیا اور دونوں کی رہائی کی روبکار جاری کردیئے۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔اس سے قبل سماعت میں خاورمانیکا کےوکیل زاہد آصف نے دلائل مکمل کئے اور عدالت سےسزاکوبرقراررکھنےاوراپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔خاورمانیکا کے وکیل نےاپنے دلائل میں کہا نکاح خواہ مفتی سعید نےکہیں نہیں یہ کہا کہ دونوں حنفی ہیں، جس پر سلمان اکرم راجہ نےبھی کہا کہ ان کے کلائنٹ نے شادی کی ہے، انہیں عدت کاعلم نہیں، تو وکیل کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ داری بشریٰ بی بی کےکندھوں پرڈالی کی جارہی ہے۔
اس پرجج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگرشادی ہوئی تودونوں ذمہ دار ہیں تو خاورمانیکا کے وکیل کا کہنا تھا بشریٰ بی بی نے کہا اپریل دوہزارسترہ میں زبانی طلاق دی گئی، عدالتی فیصلے موجود ہیں،قانون کہتا ہے دستاویزی ثبوت زبانی بات پرحاوی ہوگا۔زاہد آصف نے کہا کہ زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں، اپریل میں کوئی طلاق نہیں دی ،نومبردوہزارسترہ میں خاورمانیکانے تحریری طلاق دی، بشریٰ بی بی نےکس بیان میں کہاکہ شادی عدت کےدوران نہیں ہوئی، مفتی سعید نےبشریٰ بی بی کی بہن کے یہ کہنے پرکہ شادی کے لوازمات پورے ہیں نکاح پڑھوایا، جس بہن نے عدت پوری ہونے کا کہا اسے پھربطور گواہ لایاجاتا۔جس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکوشن کی ڈیوٹی ہےکہ وہ ثابت کرے کہ عدت پوری نہیں ہے تو وکیل زاہد آصف نےمزید کہا طلاق ڈیڈ پرٹیمپرنگ کا الزام لگا مگرشواہد نہیں دیئے، ہم مطمئن ہیں کہ کوئی ٹیمپرنگ نہیں ہوئی۔گذشتہ سال نومبر میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔جس میں بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے کی استدعا کی گئی تھی، خاورمانیکا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے ، 1989میں میری بشریٰ بی بی سے شادی ہوئی ، بشریٰ بی بی کی بہن کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی سے اسلام آباد دھرنے کے دوران رابطہ ہوا۔

Tags: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججبشریٰ بی بیپی ٹی آئیعدالتعمران خانکمرہ عدالت'نکاح کیس
ShareTweetSend
Previous Post

میں ابھی اکتالیس کا ہوں۔۔۔بائیڈن کے اس بیان پر خواتین کی ہنسی نکل گئی

Next Post

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In