اتوار, فروری 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

مرکز نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے :آغا روح اللہ مہدی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 30, 2024
in کشمیرنامہ
0
مرکز نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے :آغا روح اللہ مہدی
0
SHARES
59
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں و کشمیر کے بجٹ کوپارلیمنٹ میں پیش کرنے کو انہوں نے”خودمختاری کے ساتھ دھوکہ اور جمہوریت کا مذاق“ قرار دیا

سری نگر،30جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے بجٹ کوپارلیمنٹ میں پیش کرنے کو ”خودمختاری کے ساتھ دھوکہ اور جمہوریت کا مذاق“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یونین آف انڈیا سے اس بات پر مشروط الحاق کیا تھا کہ جموں وکشمیر کی خودمختاری قائم رہے، جموں وکشمیر کی اسمبلی کو قانون سازی کا حق ہوگا اور وہاں کے لوگوں کو اپنے فیصلے لینے کا پورا حق ہوگا لیکن ایک منظم دھوکہ دہی کے ذریعے دفعہ370کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر منسوخ کیا گیا اور ہم سے یہ حق چھینے گئے۔
روح اللہ مہدی نے کہا کہ آج مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے، ایک طرف نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھا جارہاہے جبکہ دوسری جانب مختلف فیصلے لیکر لوگوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ 5اگست 2019کے بعد لاک ڈاﺅن، پھر کووڈ لاک ڈاﺅن سے بھرتی عمل میں رکاوٹ آئی لیکن ابھی تک بھرتی عمل شروع نہیں کیاگیا۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ بھرتی عمل کو شروع کیا جائے اور ایسے نوجوانوں کیلئے یک وقتی راحت فراہم کی جائے، جو گذشتہ برسوں کے دوران عمر کی حد پار کر گئے ہیں۔

مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رکن پارلیمان نے کہاکہ ہماری معیشت پر بھی دو محازوں پر جنگ چھیڑی گئی ہے، ہماری سیب کی صنعت کو تباہ و بربادی کرنے کیلئے سازشیں رچائی جارہی ہے۔ ایک طرف غیر معیاری کیڑے مار ادویات سے فصلوں کو نقصان پہنچایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب ایران، امریکہ اور دیگر ممالک کے سیبوں کی برآمد کو ٹیکس فری کرکے تمام ملک کے منڈیوں کو بھر دیا گیا ہے اور کشمیری سیب کیلئے مارکیٹ ختم کیا جارہاہے۔
آغا روح اللہ نے بیرونی ممالک کے سیبوں پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جموں وکشمیر کے اسمبلی الیکشن پر بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان نے کہا کہ ”میں یہاں الیکشن کی بھیک مانگنے نہیں آیا ہوں۔ سپریم کورٹ نے اس حکومت کو ہدایت دی تھی کہ ستمبر تک جمہوری حکومت تشکیل دی جائے۔ صرف ایک مہینہ باقی ہے، اور ابھی تک انتخابات کے لئے کوئی عمل شروع نہیں ہوا ہے،“۔

انتخابات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اور بجٹ کی تشکیل میں مقامی ان پٹ کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوری نظام کے نظریات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میری درخواست ہے کہ جمہوریت کی روح کے لئے انہیں ہدایت دیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے اور انتخابات کرائے جائیں“۔

Tags: آغا سید روح اللہ مہدیبجٹجمہوریتجموں و کشمیرجموں وکشمیرخودمختاریلاک ڈاﺅنمرکزنیشنل کانفرنس
ShareTweetSend
Previous Post

منو اور سربجوت کی جوڑی نے ہندوستان کو دوسرا تمغہ دلایا

Next Post

راہل اورپرینکا نے مسلسل بارش کی وجہ سے وائناڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بلقیس بانو کے مقدمہ میں عدالت کے فیصلے سے بی جے پی بے نقاب: راہل-پرینکا

راہل اورپرینکا نے مسلسل بارش کی وجہ سے وائناڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In