پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد:ڈاکٹر شمس اقبال

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 11, 2024
in دیارِادب
0
قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد:ڈاکٹر شمس اقبال
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اشتراک سے دوروزہ قومی سمینار بعنوان ’چلو ٹک میر کو سننے‘ کا انعقاد یہاں کیا گیا آج تین تکنیکی اجلاس اور باغ تو سارا جانے ہے کے عنوان سے رقص و موسیقی کولاژ پروگرام بھی پیش کیا گیا دو روزہ قومی سمینار کے تیسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور پروفیسر خالد محمود نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہنواز فیاض نے انجام دیے۔ اس سیشن میں پروفیسر نسیم احمد، پروفیسر کوثر مظہری،پروفیسر ابوبکر عباد،ڈاکٹر سید ظفر اسلم اور ڈاکٹر رشید اشرف خان نے مقالات پیش کیے۔ تیسرے اجلاس میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ تفہیم میر اور تدریس میر کے سلسلے میں جو کج روی پایی جا رہی ہے اس کی وجہ قدیم انتخابات ہیں ہم ان کے حصار سے باہر نہیں آ پا رہے ہیں، موجودہ محققین کی نگرانی میں میر کے نئے انتخاب کی ضرورت ہے۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ میر شناسی پر جن لوگوں نے بھی کام کیا ہے ان سبھی کا ذکر ہونا چاہیے اور ان کے کارناموں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ قومی سیمینار کے چوتھے تکنیکی اجلاس کی صدارت پروفیسر احمد محفوظ اور پروفیسر شہاب الدین ثاقب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نوشاد منظر نے انجام دیے۔ اس اجلاس میں پروفیسر شفیق اشرفی، ڈاکٹر محمد مقیم اور ڈاکٹر سہیل احمد صابر نے مقالات پڑھے۔ صدارتی خطبے میں پروفیسر شہاب الدین ثاقب نے کہا کہ میر ایسا شاعر ہے جو کسی ایک نقاد کی گرفت میں نہیں آ سکتا۔ یہ سیمینار میر فہمی اور میر شناسی کے سلسلے میں از سر نو غور کرنے کے سلسلے میں مہمیز کرے گا۔

پانچواں اور آخری تکنیکی اجلاس ظہرانہ کے وقفہ کے بعد شروع ہوا اس نشست کی صدارت پروفیسر شہپر رسول اور پروفیسر عین تابش نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران نے انجام دیے۔ اس نشست میں ڈاکٹر شفق سوپوری، ڈاکٹر رحیل صدیقی، عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور حقانی القاسمی نے مقالات پیش کیے۔ اس سمینار کا اختتام پروفیسر دانش اقبال کا تحریر کردہ باغ تو سارا جانے ہے کے عنوان سے رقص و موسیقی کولاژ پروگرام پر ہوا۔ اس پروگرام کو پروفیسر دانش اقبال کی ہدایت اور محترمہ نیلاکشی رائے کے ڈانس ڈائریکشن میں پیش کیا گیا جسے ہال میں موجود سامعین اور فیس بک لائیو ناظرین نے خوب سراہا۔ سیمینار کے تمام اجلاس، مشاعرے اور رقص و موسیقی تقریبات میں بڑی تعداد میں اہل علم، ریسرچ اسکالرس اور طلبہ و طالبات موجود رہے۔ آخر میں ڈاکٹر شمس اقبال نے شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ، سمینار کے مندوبین، شرکا اور فیس بک لائیو کیناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے اور اس دو روزہ میر سمینار سے ہمیں مزید کچھ اور بہتر کرنے کی تحریک و توانائی ملی ہے۔

Tags: اردو زبان و ادبپروفیسر ابوبکر عبادپروفیسر کوثر مظہریجامعہ ملیہ اسلامیہچلو ٹک میر کو سننےخالد محمودخواجہ محمد اکرام الدیندانش اقبالڈاکٹر رشید اشرف خانڈاکٹر سید ظفر اسلمصدارتی خطبہقومی اردو کونسلقومی سمینارمحققیننیلاکشی رائے
ShareTweetSend
Previous Post

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل

Next Post

ہنڈ نبرگ کی رپورٹ پر ہنگامہ برپا، مادھوی بوچ نے الزامات کی تردید کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہنڈ نبرگ کی رپورٹ پر ہنگامہ برپا، مادھوی بوچ نے الزامات کی تردید کی

ہنڈ نبرگ کی رپورٹ پر ہنگامہ برپا، مادھوی بوچ نے الزامات کی تردید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In