بدھ, مارچ 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں قدرت کاقہر

ہماچل پردیش میں مٹی کے تودے گرنے سے 41 سڑکیں بند

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 14, 2024
in قدرت کاقہر
0
ہماچل پردیش میں مٹی کے تودے گرنے سے 41 سڑکیں بند
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ، 14 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ جبکہ لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیاں برف سے سفید ہو گئی ہیں۔ جمعہ کی رات تازہ برف باری کے بعد لاہول کی چوٹیاں چاندی کی طرح چمک اٹھیں۔کلو، شملہ اور دیگر اضلاع میں رات بھر بارش جاری رہی۔ برفباری کے باعث صبح و شام سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لاہول وادی میں بھی سردی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے منالی لیہہ سڑک پر ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے۔ روہتانگ پاس کے ساتھ شنکولہ، ہنومان ٹبہ، لداکھی چوٹی، شنکولہ کے ساتھ بارالاچہ پاس میں بھی برف پڑی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کٹولہ 78.4، پالم پور 68.0، منڈی 58.4، گلیر 56.4، دھرم شالہ 51.4، شملہ 50.0، جوگندر نگر 50.0، کانگڑا 46.6، نگروٹا سوریان 46.0، سولن، 620، منڈی، 620 .4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پاونٹا صاحب میں مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہفتہ کی شام 6 بجے تک ریاست میں 41 سڑکیں بند رہیں۔ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے 53 ٹرانسفارمر بھی متاثر ہیں۔ شملہ، منڈی، کنور اور لاہول اسپتی اضلاع میں سڑکیں اور بجلی کی فراہمی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ دارالحکومت شملہ ہلکی دھوپ کے ساتھ ابر آلود رہا۔

چنڈی گڑھ منالی قومی شاہراہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ملبے کے سبب تقریباً نو گھنٹے تک میل 9 کے قریب بند رہی۔ تھر میں ایک گاڑی بھی ملبے کی زد میں آ گئی۔ رات 2 بجے کے قریب کار ملبے سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں دو لوگ سوار تھے۔ اس کے بعد باپ بیٹا جان بچانے کے لیے بھاگے۔ منڈی پنڈوہ روڈ پر رات سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کافی کوشش کے بعد تھار کو ملبے سے نکالا گیا۔ اس کے بعد این ایچ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ منڈی-کلو مرکزی سڑک بند ہونے کی وجہ سے سرنگوں میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پھنسے ہوئے گاڑیوں کو بعد میں گوہر کے راستے نکالاگیا۔

Tags: برف باریشملہلاہولموسلادھار بارشموسم تبدیلیہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

پونے میں زیکا وائرس کا قہر، 5 کی موت

Next Post

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In