نئی دہلی(یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے منگل کو کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائے گئے 1000 گھاٹوں پر چھٹ مہاپروا کا شاندار انعقاد کیا جائے گا سب کو چھٹ کی مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ آتشی نے آج کہاکہ "ہمارے پوروانچلی بھائی اور بہنیں دہلی کا اٹوٹ حصہ ہیں، اس لیے انہیں چھٹ منانے کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں ہے سال 2014 تک دہلی میں صرف 60 گھاٹ بنائے گئے تھے، لیکن اب چھٹ مہاپروا کا اہتمام 1000 سے زیادہ گھاٹوں پر دھوم دھام سے کیا جاتا ہے۔ "دہلی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے چھٹ کا تہوار پوروانچلیوں کے ساتھ ساتھ تمام دہلی والوں کے لیے ایک عظیم تہوار بن گیا ہے۔”
انہوں نے کہاکہ “آج چھٹ کے تہوار کا آغاز نہائےکھائے کے ساتھ ہوا ہے۔ چھٹ کا تہوار ہمارے پوروانچلی بھائیوں اور بہنوں کے لیے سال کا سب سے اہم تہوار ہے۔ ایک وقت تھا جب دہلی میں رہنے والے اور کام کرنے والے پوروانچلی بھائی بہنوں کو چھٹ آتے ہی ہجوم والی ٹرینوں اور بسوں میں تہوار منانے کے لیے اپنے دور دراز گاؤں جانا پڑتا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ جب سے دہلی میں گزشتہ 10 سالوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے، چھٹ کا یہ عظیم تہوار اروند کیجریوال کی رہنمائی میں دہلی میں بڑے دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے تاکہ پوروانچلی دہلی میں رہنے والے اور کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو یہ تہوار منانے کے لیے دہلی چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔