جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی: بدرالدین اجمل

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 15, 2024
in دیارِ ملت
0
بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کا  فیصلہ تاریخی: بدرالدین اجمل
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈےموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر، سابق رکن پارلیمنٹ اور جمعیة علماءصوبہ آسام کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے سپریم کورٹ کے اس اہم فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں عدالت نے بلڈوزر ایکشن کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ حکومت عدالت بننے کی کوشش نہ کرے اور محض سیاسی اور مذہبی تعصب پر مبنی کسی کاروائی سے شہریوں کے آشیانہ چھیننے کے عمل سے باز آئے۔

آج جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی واضح کردیا کہ کسی ملزم کا جرم ثابت ہونے سے پہلے اورقانونی تقاضوں کو ملحوظ رکھے بغیر منمانے طریقہ سے کسی کے گھر پر بلڈوزر چلانا ایک غیر آئینی عمل ہے، خاص طور پر جب یہ کاروائی سیاسی بنیادوں پر کی جائے یا کسی خاص مذہب کے ماننے والوں کو نشانہ بنایا جائے تو یہ عمل مزید سنگین ہوجاتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کی جیت ہے جس کے ذریعہ حکومت کو یاد دلایا گیا ہے کہ بلا تفریق مذہب تمام شہریوں کے حقوق اور جائیداد کے تحفظ کے لئے قانونی طریقہ کار اور عدالت کا احترام ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

مولانا نے کہا کہ عدالت نے بالکل صحیح کہا کہ ایک خاندان اپنی انتھک محنت کے بعد اپنے خوابوں کا گھر بناتا ہے اسلئے حکومت کو یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا کو وہ کسی کے آشیانہ کو محض الزام کی بنیاد پر تباہ کردے بلکہ ملک کے جمہوری نظام کے مطابق اس کا تعلق انصاف پسندی سے ہے لہذا اس سلسلہ میں عدالت کے فیصلہ کے مطابق عمل ہونا لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے آج کے فیصلہ سے آسام کے مظلومین میں بھی انصاف کی امیدپیدا ہوئی ہے کیوں کہ آسام میں بھی بی جے پی کی سرکار مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کی بنیاد پر ہم لوگ بہت جلد عدالت میں پٹیشن فائل کرکے آسام کے ان لوگوں کے لئے انصاف اور معاوضہ کا دعوی کریں گے جو حکومت کے ظالمانہ بلڈوزر کاروائی کے متاثرین ہیں۔

مولانا نے کہا اس فیصلہ سے جہاں متاثرین کو انصاف ملے گا وہیں کچھ ریاستی حکومتو ں کی ڈکٹیٹر شپ پر قدغن لگے گا نیز ان افسران کو بھی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جو حکومت کے اشارہ پر لوگوں کو بے گھر کرنے کے عمل میں شریک ہوتے ہیں کیوں کہ عدالت نے کہا ہے کہ اگر گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی ہوئی تو افسران کی تنخواہ سے ہرجانہ وصولا جائےگا۔

Tags: آسامآشیانہآل انڈیا یونائیٹیڈانصافبلڈوزرتعصبجمعیة علماءحکومترکن پارلیمنٹعدالتغیر آئینی عململزممولانا بدرالدین اجمل
ShareTweetSend
Previous Post

کینیا ئی بچی کا فورٹس میں انتہائی نایاب علاج

Next Post

مہاراشٹر کاالیکشن غیر معمولی اہمیت کا حامل : مولانا سجاد نعمانی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاراشٹر کاالیکشن غیر معمولی اہمیت کا حامل : مولانا سجاد نعمانی

مہاراشٹر کاالیکشن غیر معمولی اہمیت کا حامل : مولانا سجاد نعمانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In