منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسرائیلی مؤرخ زئيو ايرلچ جنوبی لبنان میں ہلاک

حزب اللہ جنگجوؤں نے اچانک راکٹ داغ دیے، جس سے مؤرخ سمیت کئی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 21, 2024
in اخبارجہاں
0
اسرائیلی مؤرخ زئيو ايرلچ  جنوبی لبنان میں ہلاک
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیروت، 21 نومبر (یو این آئی) معروف اسرائیلی محقق، مؤرخ اور جغرافیہ دان زئيو ايرلچ حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر معروف اسرائیلی مؤرخ 71 سالہ زئيو ايرلچ ’’آپریشنل آرڈرز کی خلاف ورزی‘‘ کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مؤرخ سرحد سے 5 سے 6 کلو میٹر دور جنوبی لبنان میں موجود تھے، اس علاقے کو کلیئر کرنے کی کارروائی کے دوران میں وہاں چھپے ہوئے حزب اللہ جنگجوؤں نے اچانک راکٹ داغ دیے، جس سے مؤرخ سمیت کئی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس ہتھیار اور حفاظتی سامان سے لیس ایرلچ علاقے میں بطور شہری موجود تھے۔

تاہم تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی مؤرخ کا اس علاقے میں داخل ہونا ’آپریشنل آرڈرز کی خلاف ورزی‘ تھا، جہاں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے لیے جال بچھایا تھا جس کا شکار ہو کر اسرائیلی فوجی علاقے میں گھس گئے تھے۔انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق زئیو ایرلچ نے بطور محقق ’ارض اسرائیل‘ کے بارے میں متعدد تحقیقی مقالے تحریر کیے، انھوں نے صہیونی مذہبی اداروں میں تعلیم حاصل کی تھی، مقبوضہ بیت المقدس میں واقع عبرانی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد امریکی ٹورو یونیورسٹی کالج سے ’اسرائیلی قوم کی تاریخ‘ میں دوسرا گریجویشن مکمل کیا۔ ایرلچ نے ماضی میں بھی اسرائیلی فوج میں بطور انفنٹری افسر خدمات بھی انجام دیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں لرائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ جب کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 3558 لبنانی مارے جا چکے ہیں اور 15123 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: بیروتجغرافیہ دانحزب اللّٰہزئیو ایرلچلڑائیمعروف اسرائیلی محقق
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38 ہلاک

Next Post

امریکی یونیورسٹیوں میں مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی یونیورسٹیوں میں مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک

امریکی یونیورسٹیوں میں مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In