جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

شام میں بشار الاسدکے اقتدار کا خاتمہ

باغیوں کا دارالحکومت پر کنٹرول،عوام کا سڑکوں پر جشن

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 9, 2024
in اخبارجہاں
0
شام میں بشار الاسدکے اقتدار کا خاتمہ
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دمشق(ایجنسیاں)طویل عرصے سے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں حکومت مخالف باغیوں کا مسلسل پیش قدمی کرتا ہوا ایک گروپ اتوار آٹھ دسمبر کی صبح ملکی دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گیا۔ اس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اسد دمشق سے فرار ہو گئے ہیں۔دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے سے پہلے حیات تحریر الشام نامی اس باغی گروہ کے جنگجوؤں نے شامی شہر حمص پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ شامی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ صدر بشار الاسد اب دمشق میں نہیں بلکہ بیرون ملک جا چکے ہیں۔مختلف خبر رساں اداروں کی دمشق سے ملنے والی رپورٹوں میں باغیوں کے ملکی دارالحکومت میں داخلے اور صدر اسد کے بیرون ملک چلے جانے کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شامی وزیر اعظم نے پیشکش کی ہے کہ وہ ملک میں پرامن انتقال اقتدار کے لیے تیار ہیں جبکہ دمشق کے ہوائی اڈے پر تعینات حکومتی فورسز بھی مبینہ طور پر وہاں سے رخصت ہو گئی ہیں۔ادھرخبر ہے کہ شام میں باغیوں نے بشار الاسد کی حکومت ختم کی تو اس کے ساتھ ہی شہریوں نے سرکاری عمارتوں میں لگی سابق صدر کی تصاویر اتارنا شروع کر دیں۔ کئی مقامات پر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے مجسمے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔⁣


حیات تحریر الشام کے جو باغی گزشتہ دنوں کے دوران مسلسل پیش قدمی کرتے ہوئے مختلف شہروں پر قابض ہوتے جا رہے تھے، انہوں نے پہلے حما کو، پھر حمص کو اپنے قبضے میں لیا اور اب وہ دمشق پر بھی قابض ہو گئے ہیں۔ملکی دارالحکومت میں داخلے کے بعد شام کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے ان باغیوں کے ایک بیان میں آج اتوار کے روز کہا گیا کہ انہوں نے 24 برسوں سے برسراقتدار بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور ملکی جیلوں میں قید تمام قیدی رہا کر دیے ہیں۔اس ویڈیو بیان میں باغیوں نے کہا”آمر حکمران اسد کے زوال اور دمشق شہر کی آزادی کے ساتھ شام اب تک آزاد ریاست ہے اور تمام شہریوں اور اپوزیشن جنگجوؤں کو مل کر جملہ ریاستی اداروں کی حفاظت کرنا چاہیے”۔
اسی درمیان شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور مبینہ طور پر ملک چھوڑنے کے بعد مشتعل ہجوم نے اتوار کی صبح دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے سفارت خانے میں لگے حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصراللہ اور ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔مشتعل افراد نے سفارت خانے میں قائم دفاتر کو بھی تباہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں روئٹرز اور ڈی پی اے نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملکی فوج کی اعلیٰ کمان نے بھی اپنے تمام افسران کو اطلاع کر دی ہے کہ ملک میں صدر بشار الاسد کا دور اقتدار ختم ہو گیا ہے۔ساتھ ہی ڈی پی اے نے بتایا کہ سرکاری فورسز کے اہلکاروں کو یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ”اب سروس میں نہیں ہیں”۔عینی شاہدین کے مطابق آج اتوار کی صبح جب باغی دمشق میں داخل ہوئے، تو وہاں شامی فوج کی تعیناتی کے کوئی نشان نہیں تھے۔ اکثر فوجی چیک پوسٹیں خالی پڑی تھیں جبکہ وہاں زمین پر پھینکی ہوئی استعمال شدہ فوجی وردیاں پڑی تھیں اور بشار الاسد کے پوسٹر بکھرے ہوئے تھے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ باغیوں کے دمشق میں داخلے اور صدر اسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد شہر کی سڑکوں پر عام شہریوں کو خوشیاں مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے ایسی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں دمشق میں عام شہری خوشیاں مناتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Tags: باغیبشار الاسدجنگجوخانہ جنگیدمشقشاموزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

بشار کے اقتدار کا خاتمہ ؟ الاسدکے دمشق سے فرار کا دعویٰ

Next Post

ہماچل پردیش میں سیزن کی پہلی برف باری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل  پردیش میں سیزن کی پہلی برف باری

ہماچل پردیش میں سیزن کی پہلی برف باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In