اتوار, جولائی 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سابق امریکی صدرجمی کارٹر کا 100 برس کی عمر میں انتقال

ان کی صدارت کے آخری ایام میں ایران میں یرغمال بنائے گئے افراد کا تنازعہ سامنے آیااور 1980 کے صدارتی الیکشن میں ان کی شکست ہوگئی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 30, 2024
in اخبارجہاں
0
سابق امریکی صدرجمی کارٹر کا 100 برس کی عمر میں انتقال
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن/نئی دہلی(ایجنسیاں) — مونگ پھلی کے کاشت کار، ریاست جارجیا کے سابق گورنر اور امریکہ کے 39ویں صدر رہنے والے جمی کارٹر کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔جمی کارٹر نے جب 20 جنوری 1977 کو صدارت کا حلف لیا تھا تو انہوں نے امریکی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت اپنے عوام کی طرح اچھی ہوگی۔جمی کارٹر چار برس تک امریکہ کے صدر رہے۔ لیکن ان کے دور میں یہ چاروں برس انتہائی ہنگامہ خیز رہے۔ امریکہ میں افراطِ زر میں اضافے اور بے روزگاری کی بڑھتی شرح کے سبب ان کی انتظامیہ کو اپنی پالیسی پر عمل در آمد میں مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے خارجہ پالیسی کی سطح پر کئی کامیابیاں حاصل کیں جن میں مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور اس کے پڑوسی ملک مصر میں کیمپ ڈیوڈ امن معاہدہ اور پانامہ کینال سے متعلق معاہدہ اہم ترین قرار دیے جانے والے اقدامات ہیں۔ان کی صدارت کے آخری ایام میں ایران میں یرغمال بنائے گئے افراد کا تنازع وائٹ ہاؤس پر منڈلاتا رہا اور یہ تنازع 1980 کے صدارتی الیکشن میں ان کی شکست کا بھی سبب بنا۔جمی کارٹر کی صدارت کی مدت تو جنوری 1981 میں ختم ہو گئی تھی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز بھی کر دیا۔ انہوں نے اس سفر میں ’بیماریوں کا مقابلہ، امید کی تعمیر اور قیامِ امن‘ کی کوشش شروع کر دی۔

جمی کارٹر رواں برس یکم اکتوبر کو 100 برس کے ہوئے تھے۔ ان کی سال گرہ سے قبل ہی اٹلانٹا کے تاریخی ہال فوکس تھیٹر میں ایک تقریب منقعد کی گئی تھی۔ اس کے مہمان ہزاروں میں تھے اور یہاں کئی فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اٹلانٹا شہر میں کارٹر کی 100 ویں سال گرہ کی تقریب کا اہتمام کرنے میں ان کے پوتے جیسن کارٹر نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔اس وقت جیسن نے بتایا تھا کہ ان کے دادا کی 100 ویں سال گرہ کی تقریب میں وہ گلوکار اور فن کار بھی شریک ہوئے ہیں جنہوں نے 1970 کی دہائی میں ان کی صدارتی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔

کارٹر کے پوتے جیسن کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں رنگ، نسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر آنے والے لوگ ملیں گے۔ ان کے بقول ’’آج یہاں ڈیموکریٹ بھی ہیں اور ری پبلکن بھی۔‘‘
سالگرہ کی تقریب میں کئی مقررین، اداکار، موسیقار شریک ہوئے تھے اور سابق صدور نے ویڈیو پیغامات بھیجے تھے۔ لیکن اس گہماگہمی میں ایک جو اہم ترین شخص یہاں موجود نہیں تھا وہ خود جمی کارٹر تھے۔کارٹر کینسر کے عارضے کی وجہ سے اٹلانٹا کے جنوب میں 240 کلومیٹر دور اپنے گھر پر طبی نگہداشت میں موجود تھے۔جیسن کارٹر نے بتایا کہ وہ 600 نفوس پر مشتمل ایک گاؤں ہے۔ سابق صدر کارٹر نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد رفاہی کاموں کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس میں گھروں کی تعمیر بھی شامل تھی۔ انہوں نے افریقہ میں مالی اور جنوبی سوڈان میں کتنے ہی ایسے چھوٹے چھوٹے گاؤں بسائے ہیں۔

 

Tags: 39ویں صدرامریکہانتقالجمی کارٹرخارجہ پالیسیسابق امریکی صدرسال گرہصدارتی الیکشنمونگ پھلی
ShareTweetSend
Previous Post

شوہر کی موت کے غم کو بھلانامشکل: اہلیہ عرفان خان

Next Post

دہلی میں پانچویں ‘سورداس مہوتسو’ کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں پانچویں ‘سورداس مہوتسو’ کا انعقاد

دہلی میں پانچویں 'سورداس مہوتسو' کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In