اتوار, مارچ 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

بہار کی ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظرثانی تنازعہ کی عدالت عظمیٰ میں سماعت

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 12, 2025
in Featured
0
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات
0
SHARES
95
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بہار کی ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظرثانی تنازعہ کی سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن کا آدھار کارڈ کو شہریت کا حتمی ثبوت نہ ماننا درست ہے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائےمالیا باگچی کی بنچ اس دلیل سے بھی متفق نہیں تھی کہ بہار کے لوگوں کے پاس خصوصی جامع نظرثانی کے دوران انتخابی کمیشن کی جانب سے بطور ثبوت مانگے گئے زیادہ تر دستاویزات موجود نہیں تھے۔بنچ نے کہا کہ اس تنازعے کے پیچھے اعتماد کی کمی "کافی حد تک غلطی ہے اور کچھ نہیں”۔

سپریم کورٹ کے سامنے دونوں فریقوں کی طرف سے تفصیل سے دلائل پیش کیے گئے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل، ابھیشیک منو سنگھوی اور پرشانت بھوشن نے دلائل دیے۔درخواست گزاروں میں شامل سوراج انڈیا کے لیڈر یوگندر یادو نے گرافکس کے ذریعے خود اپنا موقف پیش کیا۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے سینئر وکیل راکیش دیویدی نے دلائل دیے۔عدالت کے سامنے انتخابی کمیشن نے دعویٰ کیا کہ کل 7.9 کروڑ ووٹروں میں سے تقریباً 6.5 کروڑ افراد کو کوئی بھی دستاویز جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑی، کیونکہ ان کا یا ان کے والدین کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں موجود تھا۔بنچ نے کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ان دلائل پر درخواست گزار اور آر جے ڈی کے رہنما و رکن پارلیمنٹ منوج جھا کی طرف سے پیش سینئر وکیل سبل سے پوچھا:”اگر 7.9 کروڑ ووٹروں میں سے 7.24 کروڑ نے خصوصی نظرثانی جائزہ کا جواب دیا ہے تو یہ اعداد و شمار ایک کروڑ ووٹروں کے لاپتہ یا ان کے ووٹ کے حق سے محروم ہونے کی دلیل کو مسترد کر دیتے ہیں۔”

بنچ نے درخواست گزاروں سے سوال کیا کہ انتخابی کمیشن کے 24 جون کو خصوصی نظرثانی جائزہ کرانے کے فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ اس سے ایک کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی سے محروم ہو جائیں گے۔سینئر وکیل سبل نے دلیل دی کہ رہائشیوں کے پاس آدھار، راشن اور ووٹر کارڈ ہونے کے باوجود حکام نے ان کے کاغذات قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بنچ نے کہا، "کیا آپ کا مؤقف یہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس کوئی کاغذات نہیں ہیں لیکن وہ بہار میں ہیں، اس لیے انہیں ریاست کا ووٹر مانا جانا چاہیے؟”

 

مسٹر سبل نے کہا کہ لوگوں کو اپنے والدین کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات تلاش کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔اس پر بنچ نے کہا، "یہ ایک بہت ہی عام بیان ہے کہ بہار میں کسی کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔ اگر بہار میں ایسا ہے تو ملک کے دوسرے حصوں میں کیا ہوگا؟”

 

سینئر وکیل سنگھوی اور وکیل پرشانت بھوشن نے بھی خصوصی نظرثانی کے عمل کی تکمیل کی مدت کے ساتھ ساتھ ان 65 لاکھ ووٹروں کے اعداد و شمار پر سوال اٹھایا جنہیں فوت شدہ یا دیگر انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ قرار دیا گیا ہے۔سوراج انڈیا کے لیڈر مسٹر یادو نے انتخابی کمیشن کے پیش کردہ اعداد و شمار پر سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7.9 کروڑ ووٹروں کے بجائے کل بالغ آبادی 8.18 کروڑ تھی اور نظرثانی کے عمل کا مقصد ووٹروں کو ہٹانا تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی ایسے شخص کو تلاش نہیں کر سکا جس کا نام شامل کیا گیا ہو۔اس معاملے میں سپریم کورٹ میں بدھ کو بھی سماعت ہوگی۔

Tags: انتخابی کمیشنپرشانت بھوشنخصوصی نظرثانیسپریم کورٹسماعتووٹر لسٹ
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

Next Post

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In