جمعرات, نومبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

ہر مہلوک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 11, 2025
in دیار وطن
0
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے لال قلعہ کے سامنے ہونے والے خوفناک دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ہر مہلوک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔محترمہ ریکھا گپتا نے منگل کے روز کہا کہ یہ حادثہ انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ کسی بھی فرد کی ہلاکت اس کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، جس کی تلافی کوئی نہیں کر سکتا ہے۔ دہلی حکومت اس مشکل وقت میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں مرنے والے ہر فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مناسب علاج اور مالی امداد فراہم کی جائے گي تاکہ کسی کو علاج کی کمی کی وجہ سے تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے عارضی طور پر معذور ہونے والے متاثرین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید برآں، شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 20،000 روپے ملیں گے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق متعلقہ محکمے کو ہدایت دی گئی ہے کہ امداد کی تقسیم کا عمل ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مستحق شخص کو امداد ملنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔
دریں اثناء مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کار دھماکے کے معاملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ جلد تیار کی جائے اور اس دھماکے میں ملوث ہر مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔مسٹر شاہ نے منگل کے روز یہاں دو اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد زور دیا کہ اس جرم میں شامل ہر شخص کو تحقیقاتی ایجنسیوں کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اجلاس کے بعد مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "دہلی کار دھماکے کے سلسلے میں سینئر افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کیا، افسران کو اس واقعے کے لیے ذمہ دار ہر ایک مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس جرم میں شامل ہر شخص ہماری ایجنسیوں کے سخت اقدامات کا سامنا کرے گا۔”
مسٹر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دھماکے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سے پہلے اس معاملے کی تحقیقات دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کر رہی تھی۔ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ نے این آئی اے کو جلد رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے فارنسک لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو ہدایت دی کہ وہ واقعہ کے مقام سے نمونے کی جانچ کریں اور ان کا موازنہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی میں بیٹھے افراد کے نمونوں سے کریں۔مسٹر شاہ کی صدارت میں ہونے والے پہلے اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ کے سکرعٹری آئی بی کے ڈائریکٹر، این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور دہلی پولیس کمشنر موجود تھے، جموں کمشنر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ورچوئل ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔دوسرے اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ کے سکرٹری، آئی بی کے ڈائریکٹر، نیشنل سکیورٹی گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل، این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، فارنسک سائنس سروس کے ڈائرکٹر، فارنسک سائنس لیبارٹری کے پرنسپل ڈائرکٹر، ڈائرکٹر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Tags: اسپیشل برانچامدادتحقیقاتدھماکہدہلیریکھا گپتاسینئر افسرانصورتحاللال قلعہوزیر اعلیٰوزیر داخلہ
ShareTweetSend
Previous Post

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

Hindustan Express

Hindustan Express

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In