ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بھاجپاکے مجموعی طورپر89 امیدواروں نے کامیابی درج کی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 14, 2025
in Featured
0
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

جیت کا خمار

0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ (ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو) بہار اسمبلی انتخاب کے پورے نتائج آگئے ہیں اور بی جے پی 89 نشستوں کے ساتھ نمبر ون پارٹی کے طورپر ابھری ہے،جبکہ جے ڈی یو  نے 85 نشستوں پر کامیابی کا پرچم لہرا کر اسمبلی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طورپر اپنا مقام متعین کیا ہے۔اس کے علاوہ قومی جمہوری اتحاد میں شامل ایل جے پی (رام ولاس پاسوان) نے 19سیٹیں جیت لی ہیں۔این ڈی اے میں شامل ایک اور جماعت ہندوستانی عوامی مورچہ 5سیٹوں پر کامیاب رہی۔اس الیکشن میں آرجے ڈی کا برا حال رہا،جس کے صرف 25امیدوارکامیاب ہوسکے،جبکہ اس کی اتحادی جماعت کانگریس کی حالت اور بھی غیر رہی جس کے جیتنے والے امیدواروں کی تعداد محض 6 رہی۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے 5امیدواروں نے اس الیکشن میں کامیابی درج کرائی۔اس الیکشن میں راشٹریہ لوک مورچہ کو 4،سی پی آئی مالے کو2،آئی آئی پی،سی پی آئی ایم اوربہوجن سماج پارٹی کو ایک ایک نشست پر اکتفا کرنا پڑا۔

 

خاص بات یہ بھی ہے کہ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ویشالی ضلع کی راگھو پور نشست سے کامیاب قرار پائے۔انہوں نے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ستیش کمار کو 14532 ووٹوں سے شکست دی۔آر جے ڈی امیدوار تیجسوی یادو کو 118597 ووٹ ملے، وہیں بی جے پی امیدوار ستیش کمار کو 104065 ووٹ حاصل ہوئے۔ آر جے ڈی نے یہ نشست برقرار رکھی۔سال 2015 میں تیجسوی یادو نے کرکٹ کی دنیا ھوڑ کر اسی نشست سے جیت درج کرتے ہوئے سیاست میں شاندار آغاز کیا تھا۔ اس وقت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے اس وقت کے رکن اسمبلی ستیش کمار یادو نے بغاوت کا بگل بجاتے ہوئے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ مسٹریادو نے سال 2015 کے انتخاب میں بی جے پی کے ستیش کمار یادو کو 22733 ووٹوں کے فرق سے مات دی تھی۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخاب میں تیجسوی یادو نے دوسری باراگھوپور سے اپنی قسمت آزمائی۔ ان کے سامنے اس باوقار نشست کو بچانے کی چیلنج تھی۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور سابق رکن اسمبلی ستیش کمار یادو سے لگاتار دوسری بار ہوا۔ تیجسوی یادو نے ستیش کمار یادو کو 38174 ووٹوں سے شکست دے کر راگھوپور نشست دوسری بار اپنے نام کر لی۔اس بار کے انتخاب میں اس نشست پر آر جے ڈی امیدوار تیجسوی یادو نے تیسری بار اپنا ‘تیج’ دکھایا اور جیت کی ہیٹرک مکمل کی ہے۔راگھوپور نشست آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے خاندان کی روایتی نشست مانی جاتی ہے۔ یہاں لالو پرساد، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو جیتتے آئے ہیں۔ لالو پرساد یادو نے اس نشست سے سال 1995 اور سال 2000 کے اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ رابڑی دیوی نے بھی فروری 2005 اور اکتوبر 2005 میں ہوئے دونوں انتخاب میں جیت حاصل کی۔ سال 2010 میں اس نشست پر روایت ٹوٹی، جب جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار ستیش کمار یادو نے آر جے ڈی امیدوارمسز رابڑی دیوی کو 13006 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر سب کو چونکا دیا تھا۔

اس الیکشن میں کئی اہم ریکارڈ بھی بنے۔بہار کی مشہور گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے محض 25 سال، تین ماہ اور 20 دن کی عمر میں الیکشن جیت کر ملک کی سب سے کم عمر ایم ایل اے ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔25 جولائی 2000 کو بینی پٹی، مدھوبنی ضلع میں پیدا ہوئی، میتھلی نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور علی نگر اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا۔ انہوں نے راشٹریہ جنتا دل کے ونود مشرا کو 11,730 ووٹوں سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی میتھلی نے ملک کی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر ایم ایل اے ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ میتھلی کو 84,915 ووٹ ملے جبکہ مسٹر مشرا کو 73,185 ووٹ ملے۔میتھلی بنیادی طور پر ہندی، بھوجپوری، میتھلی، اودھی اور دیگر زبانوں میں اپنے لوک گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی گلوکاری کی شناخت قائم کرنے والی میتھلی کو بی جے پی نے ان کی مقبولیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیا اور ان کی جیت نے اس بات کی تصدیق کردی۔ موجودہ ایم ایل اے میں، میتھلی سے پہلے سب سے کم عمر ایم ایل اے تلنگانہ کانگریس کے منمپلی روہت تھے، جو 26 سال کی عمر میں ایم ایل اے بنے تھے۔

 

Tags: الیکشنبہار اسمبلی انتخاببی جے پیتیجسوی یادوجے ڈی یوقومی جمہوری اتحادگلوکارہمجلس اتحادالمسلمینمیتھلی ٹھاکر
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

Hindustan Express

Hindustan Express

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In