پیر, مارچ 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

کانگریس لیڈر نے کہا کہ دنیا کو مزید غیر ضروری جنگوں کی نہیں، بلکہ امن کی ضرورت ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 1, 2026
in دیار وطن
0
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:ایران پر ہوئے حملے میں وہاں کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد بھی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملے پر کانگریس لیڈر پریکا گاندھی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بعد، ہمارے وزیراعظم متاثرہ ممالک میں پھنسے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ان حملوں کی وجہ سے پوری دنیا میں فلائٹ سروسز بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسافر پریشان ہو رہے ہیں اور لوگ اس وقت ایئرپورٹ پر ہی رات گزارنے کو مجبور ہیں۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کسی خود مختار ریاست کی قیادت کا ٹارگٹیڈ قتل اور بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں خواہ اس کے پیچھے جو بھی وجوہات بیان کی گئی ہوں، قابل مذمت ہیں اور ان کی سخت مذمت کی جانی چاہیے‘‘ ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ بے حد افسوسناک ہے کہ اب کئی ممالک اس تنازعہ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ دنیا کو مزید غیر ضروری جنگوں کی نہیں، بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ جو لوگ اس کے فیصلے لے رہے ہیں، انہیں مہاتما گاندھی کے الفاظ یاد رکھنے چاہئیں کہ ’آنکھ کے بدلے آنکھ پوری دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے‘۔
یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں حالات تیزی سے بگڑ گئے ہیں، جس کا اثر دبئی سے لے کر ہندوستان تک نظر آ رہا ہے۔ کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں، جس سے دنیا بھر کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ تک کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی سی اے نے بھی ایئر لائنز کو 11 ممالک کی فضائی حدود سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ کشیدگی والے علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی شہری بھی موجود ہیں۔

 

Tags: آیت اللہ علی خامنہ ایاسرائیل-ایران جنگایرانپروازپرینکا گاندھیخود مختار ریاستدنیاسپریم لیڈرفلائٹ سروسزہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

Next Post

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In