منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کشمیر میں ترقی اور امن حکومت کی اولین ترجیح: رام داس اٹھاولے

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 7, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
کشمیر میں ترقی اور امن حکومت کی اولین ترجیح: رام داس اٹھاولے
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں(یو این آئی) حکومت ہندمیں سماجی اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ترقی اور امن ، وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جو اس بات سے عیاں ہے کہ اس سال لاکھوں سیاحوں نے یہاں کا دورہ کیا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جموںوکشمیر کے مختلف شعبوںمیں ہزاروں کروڑروپے کی سرمایہ کاری کا عمل شروع ہورہا ہے۔ وزیرموصوف نے یہ بات سری نگر میں منعقد ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
جناب اٹھاولے نے یہ کہتے ہوئے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا اور ہے ، کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ امن قائم رکھنے اور خود اپنی ترقی کے لئے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے ۔
مسٹر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ پُر امن ماحول ، جو موجودہ حکومت کے تحت اب جموں وکشمیر میں نظرآرہا ہے ، لاکھوں سیاحوں کو راغب کررہا ہے ، جو ایک مثبت علامت ہے اور یہ سیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
وزیرموصوف نے کہاکہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموںوکشمیر کے نوجوانو ں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔وزیرموصوف نے مزیر کہا کہ بہت سے پرائیویٹ سیکٹر کےسرمایہ کار جموںوکشمیر آئے ہیں اور وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی بہبود کے لئے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔
مسٹر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں میں جمو ں کشمیر کے لئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں اور یہ اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا ، جن دھن یوجنا ، مدرا ، اجولا یوجنا، طلبا کے لئے وظائف کی اسکیمیں ، درج فہرست ذاتوں ،درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے تمام مرکز کی سرپرستی والے پروگرام اور اسکیمیں اب جموں کشمیر میں نافذ ہورہی ہیں۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے تحت جموں کشمیر میں سماجی بہبودکی اسکیموں کے نفاذ میں تیزی آئی ہے، جو اس بات سے ظاہر ہے کہ 2014سے 2022 (ستمبر ) کے درمیان جموں کشمیر میں پی ایم جن دھن یوجنا کےتحت 26 لاکھ کھاتے کھولے گئے، 2016سے 2022 (ستمبر ) کے دوران پی ایم اجولا یوجنا کے تحت فیض کنندگان کو 14 لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن دئے گئے ، پی ایم آواس یوجنا (شہری ) کے تحت 22-2015 کے درمیان جموں کشمیر میں 5000 مکانات تعمیر کئے گئے ۔ پی ایم آواس یوجنا (دیہی ) کے تحت 90 ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموں کشمیر میں پانچ لاکھ نو ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا ، اجالا یوجنا کے تحت جموں کشمیر میں 85 لاکھ ایل ای ڈی بلب جاری کئے گئے ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 22-2019 (ستمبر ) کے درمیان ڈی ایڈکشن سینٹر (منشیات کی لت چھڑانے والے سینٹر ) کے قیام کے لئے 1720 ڈی ایڈکشن سینٹر یا تو قائم کئے گئے یا ان کے لئے فنڈ فراہم کئے گئے ، ان میں سے جموں کشمیر میں بارہ ایسے سینٹروں کے لئے فنڈ فراہم کئے گئے ۔ مسٹر اٹھاولے نے مزیدکہا کہ جموں کشمیر میں کئی مرکزی اسکیموں کا 100فیصد نفاذ اس حقیقت کا گواہ ہے کہ حکومت ہند ہر محاذ پر ، چاہے وہ ہاؤسنگ ہو یا روزگار وغیرہ ہو، جموں کشمیر کے عوام کو سماجی استحکام فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔

Tags: امنترجیحترقیکشمیروزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

مرکز نے چیف جسٹس آف انڈیا سے جانشین کے لیے تجویز طلب کی

Next Post

مریم اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے لندن پہنچیں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مریم اپنے والد میاں نواز شریف  سے ملنے لندن پہنچیں

مریم اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے لندن پہنچیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In