بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

عبدالحاکم ادریس نے سُنائی ایغور مسلموں پر چین کے ظلم کی داستان

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 21, 2022
in اخبارجہاں
0
عبدالحاکم ادریس  نے سُنائی ایغور مسلموں پر چین کے ظلم کی داستان
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):ایغور مسلموں پر چین کے مظالم کی داستان کوئی نئی نہیں ہے۔ یو این کی رپورٹ تک میں ایغوروں کے خلاف چینی حکومت کے غلط سلوک کا تذکرہ کھل کر کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کے خلاف بے رحمانہ رویہ میں کسی طرح کی کمی محسوس نہیں کی جا رہی۔ چین کے خلاف ایغور مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ بھی لگاتار جاری ہے، لیکن ان مظاہروں اور سیاسی بیانات کا کوئی اثر چینی حکومت پر دکھائی نہیں دے رہا۔ اس درمیان ایغور مسلم عبدالحاکم ادریسی نے چینی مظالم سے متعلق کچھ ایسی باتیں سب کے سامنے رکھی ہیں جو دردناک اور ہولناک ہیں۔
دراصل عبدالحاکم ادریس 1968 میں چین میں پیدا ہوئے تھے۔قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق ان کے والدین، بھائی اور بہن کو چینی حکومت نے ’کانسنٹریشن کیمپ‘ میں قید کر دیا تھا۔ اس ماحول اور ایغوروں کے قتل عام پر عبدالحاکم ادریس نے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ وہ ابھی سنٹر فار ایغور اسٹڈیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ سنٹر فار ایغور اسٹڈیز واشنگٹن کا تھنک ٹینک ہے اور عبدالحاکم ادریس کو دنیا بھر میں ایغور مسلمانوں کی آواز کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ’اے بی پی‘ سے خصوصی انٹرویو کے دوران کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں جو آنکھیں کھولنے والیں اور چینی مظالم کو ظاہر کرنے والی ہیں۔
خصوصی انٹرویو کے دوران عبدالحاکم ادریس نے عویٰ کیا کہ چین میں تقریباً 30 لاکھ ایغور مسلموں کو کانسنٹریشن کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ ایغوروں سے وہاں غلاموں کی طرح کام کروایا جاتا ہے اور اپنی جان بچانے کے لیے لاکھوں ایغور مسلمان بڑی مشکل سے چین چھوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عبدالحاکم کا کہنا ہے کہ ’’میرے والدین، بھائی، بہنیں سبھی کو کانسنٹریشن کیمپ میں رکھا گیا۔ میرے بھائی کو چینی حکومت نے 20 سال کی سزا سنائی ہے۔ میری بہنوں کو ان کے بچوں سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔‘‘ عبدالحاکم آگے کہتے ہیں کہ ’’میں تنہا نہیں ہوں، لاکھوں متاثر ایغوردوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ کوئی اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگا ہے تو کوئی اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگا ہے۔‘‘
اس وقت عبدالحاکم ادریس ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ پہلا دورۂ ہند ہے۔ وہ چین میں ایغور مسلمانوں کی حالت دورِ قیامت جیسی بتاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہمارے ملک کی حقیقت قیامت جیسی ہے۔ بچوں کو ان کے والدین سے الگ کر دیا گیا ہے۔ ان بچوں کو یتیم خانہ میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں چینی ثقافت کو اپنانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایغور عورتوں کو ہان چینی شہریوں کے ساتھ شادی کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ کانسنٹریشن کیمپ میں اپنے لوگوں سے بات کرنا بہت مشکل ہے۔ چینی حکومت نے ایک طرح سے ڈیجیٹل دیوار کھڑی کر رکھی ہے۔ چین ہمارے لوگوں کو ختم کر کے ہان طبقہ کو بسانا چاہتا ہے۔‘‘
عبدالحاکم ادریس نے کچھ ایسی باتیں بھی بتائیں جو انسانیت کو شرمندہ کرتی ہوئی معلوم پڑتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری عورتوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی جاتی ہے۔ ہمارے لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ لوگوں کو اچانک غائب کر دیا جاتا ہے۔ ایغوروں کو صرف مارا ہی نہیں جا رہا ہے بلکہ ان کی شناخت کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔‘‘ وہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’ہمیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تعریف کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ ایغوروں کو چین کے صدر شی جنپنگ کو بھگوان کی طرح پوجنا پڑتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ انھوں نے ہمیں سانس لینے اور جینے کی آزادی دی ہے۔ جب میری بیوی نے میرے والدین کا معاملہ اٹھایا تو چینی حکومت نے میری بیوی کی بہن کو قیدی بنا لیا۔‘‘

Tags: ایغور مسلمعبدالحاکم ادریس
ShareTweetSend
Previous Post

محبوبہ مفتی کو گپکار روڈ پر واقع رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم

Next Post

عباس انصاری کومئو کی عدالت سے ملی ضمانت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عباس انصاری کی گرفتاری پر تا حکم ثانی روک

عباس انصاری کومئو کی عدالت سے ملی ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In