بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

اب مودی نے ‘ایک ملک ،ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 28, 2022
in دیار وطن
0
اب مودی نے ‘ایک ملک ،ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سورج کنڈ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کی پولیس میں یکسانیت لانے، انہیں ایک مشترکہ شناخت دینے اور ان کی طاقت کومتحد کرنے کے لیے ‘ایک قوم ایک راشن کارڈ’ کی طرز پر ‘ایک قوم ایک پولیس یونیفارم’ شروع کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔
جمعہ کو یہاں ریاستی وزرائے داخلہ کے چنتن شیور سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اسی رفتار سے نئے چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اور مرکزی حکومت کو ٹیم انڈیا کے جذبے سےان چیلنجوں سے قومی تناظر کو آگے رکھ کر نمٹنا ہوگا اور اگر ہم متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں گے تو تمام چیلنجزچھوٹے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوف اور دہشت سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام ریاستوں کی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو سماج دشمن طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی اور اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ ملک میں جس طریقے سے ایک ملک ایک راشن کارڈ اورایک ملک ایک گرڈ کا انتظام کیاہے اسی طرزپرایک ملک ایک پولیس یونیفارم کے آئیڈیا پر بھی سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیاجانا چاہئے۔ ایسا طریقہ اختیارکرنے سے پورے ملک کی پولیس کو فائدہ ہوگا، ایک تو ان کی شناخت یقینی ہوگی، دوسرا معیار بڑھے گا اور پولیس کے بیڑے میں ایک دوسرے کی طاقت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خیالات کسی ریاست پر مسلط نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس تجویز پر غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں وردی نافذ کرتے وقت ریاست اینے خصوصی ٹیگ یا علامت کو وردی پر لگاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ترقی کے سفر پر بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس کے چیلنجز بھی بڑھنے والے ہیں اور بعض اوقات یہ چیلنجز دشمنی میں بھی بدل جاتے ہیں۔ کسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہندوستان کے تیز رفتار ترقی کے سفر سے ناخوش ہوسکتا ہے اور وہ مختلف شعبوں میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان سے دشمنی بھی مول لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک فطری عمل ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر ایسا ماحول بنانا ہوگا کہ کوئی بھی ہمارے مفادات کے خلاف کام نہ کرسکے۔
مسٹرمودی نے تمام ریاستوں سے کہا کہ سماج میں امن پسند لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے سماج دشمن طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی بہت ضروری ہے۔ ان قوتوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصد سماج دشمن قوتوں کے سامنے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن پسند 99 فیصد لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
کسی بھی ملک کے وقار اور امیج کے لیے سیاحوں کو بہت اہم بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیاح اپنے مختصر قیام کی بنیاد پر ہی ملک کی شبیہ بنا اور خراب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تمام ریاستوں کو ٹورازم پولیس کی تشکیل پر بھی غور کرنا چاہیے اور اس میں خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کو رکھا جانا چاہیے۔ اس تناظر میں انہوں نے اہم سیاحتی مقامات کے قریب ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاحتی مراکز کوتو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن وہاں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا جا سکتا ہے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ امن و امان اب کسی ایک ریاست کے دائرہ کار میں محدود نہیں ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک ریاست میں بیٹھ کردوسری ریاست میں اوردوسرے ملک سے ہمارے ملک میں آسانی سے جرائم کا ارتکاب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تمام ریاستوں کی ایجنسیوں کے درمیان ٹھوس تال میل بہت ضروری ہے۔ یہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تمام ایجنسیاں دوسری ریاست یا مرکز کی تمام ایجنسیوں کی کھل کر مدد کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایجنسیوں اور پولیس کے درمیان چھوٹے اور بڑے کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے جرائم کے نئے نئے طریقوں سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر بھی زور دیا اور کہا، "ہماری ایجنسیوں کو جرائم کی دنیا سے 10 قدم آگے رہنا ہوگا۔ ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے ہمارے دوسرے اخراجات بچ سکتے ہیں، اس لیے ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے۔ مختلف جرائم کی تحقیقات میں انسانی ذہانت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اس موڈ کو بھی بے حد مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ انسان کی جانچنے اور تقسیم کی طاقت تفتیش میں بہت اہم ہوتی ہے۔
شہریوں کی سہولت میں رکاوٹ بننے والے پرانے قوانین کو منسوخ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ان کی جگہ بدلتے وقت کی ضروریات کے مطابق قوانین بنائے جانے چاہئیں۔

Tags: ایک پولس یونیفارمشگوفہمودی
ShareTweetSend
Previous Post

عراقی پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کو منظوری دے دی

Next Post

شنکر سنگھ واگھیلا کے فرزند کی کانگریس میں شمولیت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شنکر سنگھ واگھیلا کے فرزند کی کانگریس میں شمولیت

شنکر سنگھ واگھیلا کے فرزند کی کانگریس میں شمولیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In