جمعرات, جولائی 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نوٹ بندی کی چھٹی "برسی”

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 8, 2022
in خاص خبریں
0
نوٹ بندی کی چھٹی "برسی”
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت کی جانب سے خاموشی،کانگریس نے پوچھا کہ سرکارکب ناکامی کااعتراف کرے گی

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): نوٹ بندی کی آج چھٹی "برسی” ہے۔ 6 سال قبل آج ہی کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹ بندی کے 6 سال گزر جانے کے بعد وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے لیڈران اس کا تذکرہ بھی نہیں کرتے۔ لیکن جب نوٹ بندی کا اعلان ہوا تھا تو اس وقت اس کے فائدے شمار کراتے نہیں تھکتے تھے۔
نوٹ بندی کی چھٹی "برسی” پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’’نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کو کالے دھن سے آزاد کرانے کا وعدہ تھا، لیکن اس نے کاروباروں کو برباد کر دیا اور ملازمتیں ختم کر دی ہیں۔ ماسٹر اسٹروک کے 6 سال بعد عوام کے پاس موجود نقدی 2016 کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر اعظم نے ابھی تک اس ناکامی کا اعتراف نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے معیشت ختم ہو گئی ہے۔‘‘
کانگریس صدر نے ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج مارکیٹ میں نقدی 30.88 لاکھ کروڑ روپے ہے، جب کہ نومبر 2016 میں یہ صرف 17.97 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نوٹ بندی کے اعلانیہ مقاصد میں سے ایک ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا تھا، کیونکہ حکومت نے محسوس کیا تھا کہ بہت زیادہ نقدی چلن میں تھی۔ لیکن اب نقدی میں تیز اچھال نے حکومت کے اس مقصد کو واضح طور سے ختم کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے مقصد بدعنوانی سے لڑنے، نقلی نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے اور ٹیرر فنڈنگ پر لگام لگانے جیسے تھے۔
دوسری طرف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر کہا کہ ’’کالا دھن نہیں آیا، صرف غریبی آئی۔ معیشت ہوئی کمزور، کیش لیس نہیں۔ چھوٹے کاروبار اور کروڑوں ملازمتیں ختم ہو گئیں، دہشت گردی نہیں۔ راجہ نے 50 دنوں میں لوگوں کو بہتر نتائج کا وعدہ کر ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر دیا۔‘‘
واضح رہے کہ 8 نومبر 2016 کو رات 8 بجے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد پورے ملک میں افرا تفری مچ گئی تھی۔ کئی مہینوں تک ملکی باشندوں کو بینکوں کی لائن میں لگ کر اپنے نوٹ بدلوانے پڑے تھے۔ اس دوران خود کے پیسے نکالنے کے لیے بھی اے ٹی ایم کی طویل قطاروں سے گزرنا پڑا تھا۔ اس دوران کئی لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔
نوٹ بندی کے فوراً بعد ملک بھر سے سامنے آئی بدحالی کی تصویر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اس وقت ملک کے لوگوں سے صرف 50 دن کا وقت مانگا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ 50 دن کے بعد اس مسئلہ سے نجات مل جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر 50 دن کے اندر اس مسئلہ سے نجات نہیں ملی تو آپ جہاں چوراہے پر بلاؤ گے میں آنے کو تیار ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج تک مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔
آج بھی نوٹ بندی کا اثر معیشت پر دکھائی دے رہا ہے۔ کالے دھن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ ہی مہینوں بعد بینکوں میں جمع 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں سے یہ بات صاف ہو گئی تھی کہ نوٹ بندی کا اثر کالے دھن پر نہیں پڑا تھا۔ اس کے برعکس لوگوں کو اپنی جان تک گنوانی پڑی اور دوسری طرف ملک کی معیشت پر اس کا بے حد برا اثر پڑا۔

Tags: چھٹی برسیسرکارکانگریسنوٹ بندی
ShareTweetSend
Previous Post

کھتولی اسمبلی حلقہ میں آر ایل ڈی ہوئی سرگرم

Next Post

ایئر کوالٹی انڈیکس میں دہلی دوسرے مقام پر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایئر کوالٹی انڈیکس میں دہلی دوسرے مقام پر

ایئر کوالٹی انڈیکس میں دہلی دوسرے مقام پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In