جمعرات, اکتوبر 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بینک ملازمین کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال منسوخ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 19, 2022
in خاص خبریں
0
بینک ملازمین کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال منسوخ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسیاں): آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ہفتہ یعنی 19 نومبر کو مجوزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو واپس لے لیا ہے۔ انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے بیشتر مطالبات ماننے پر رضامندی کے بعد اے آئی بی ای اے نے ہڑتال منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے بعد تمام بینکوں میں کام معمول کے مطابق جاری رہے گا اور لین دین بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکے گا۔ ہڑتال منسوخ ہونے کی وجہ سے صارفین اب معمول کے مطابق بینکوں میں جا کر اپنا کام مکمل کر سکیں گے۔ تاہم، اس ہڑتال کا اعلان نجی شعبے کے بینکوں کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔
اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ تمام مسائل پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ آئی بی اے اور بینکوں نے اس مسئلے کو دو طرفہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس لیے ہماری ہڑتال منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس معاملے میں یونینوں اور بینکوں کے ساتھ چیف لیبر کمشنر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بینک ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دراصل، بینک یونین نے ملازمین کی برطرفی، بینکوں میں آؤٹ سورسنگ اور اجرت میں نظر ثانی کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وینکٹاچلم نے کہا کہ کچھ بینکوں کے ذریعہ ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ سے صارفین کی رازداری اور ان کے ڈپازٹس کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ جبکہ کچھ بینک صنعتی تنازعات (ترمیمی) ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کئی معاملات میں، بینک انتظامیہ نے ملازمین کے جبری تبادلہ کی شکایت سمیت دیگر مطالبات کے لیے 19 نومبر کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر کئی بینکوں نے اپنے صارفین کو 19 نومبر کو بینکنگ خدمات پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں نے بتایا تھا کہ ’’اگر ہڑتال ہوتی ہے تو بینک ملازمین اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں اس کا اثر بینک کی شاخ یا دفتر کے معمول کے کام کاج پر پڑ سکتا ہے۔ تاہم نجی شعبے کے بینکوں میں اس ہڑتال سے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘‘

Tags: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشنبینکملک گیر ہڑتال
ShareTweetSend
Previous Post

فراڈ امریکی ’ارب پتی‘خاتون کو 11 سال قید کی سزا

Next Post

آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کانگریس نے کیا بی جے پی ہیڈکواٹر کا گھیراؤ

دہلی کانگریس نے کیا بی جے پی ہیڈکواٹر کا گھیراؤ

جولائی 22, 2026
ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر جمہوریت حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In