پیر, مارچ 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مسلمان تاجروں کے بائیکاٹ کی کال دینے والے ہندو کارکن زیرحراست

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 29, 2022
in خاص خبریں
0
مسلمان تاجروں کے بائیکاٹ کی کال دینے والے ہندو کارکن زیرحراست
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلورو(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): کرناٹک پولیس نے منگل کے روز بنگلورو کے وی وی پورم محلہ میں سبرامنیشور مندر میں مسلم تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دینے پر کئی ہندو کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں ہنومنت نگر پولیس نے ہندو تنظیم ’راشٹر رکشا پاڈے‘ کے پونیت کیرے ہلی سمیت تین کارکنوں کو احتیاطی تحویل میں لے لیا ہے۔
چک پیٹ حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ادے گروڈاچر نے کہا کہ ہندو تاجر درگاہوں اور مساجد کے آس پاس اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ ہندو برادری کے لوگ دوسروں کو تکلیف نہیں دیتے، لیکن کچھ لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں اور اعتراضات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندو کارکنوں کے مطالبات کی وجہ سے کوئی نیا اصول نافذ نہیں ہوگا اور تمام مذاہب کے لوگوں کو اجازت دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پرانے رسم و رواج پر عمل کیا جائے گا، صرف ہندو تاجروں کو موقع دینا مناسب نہیں، اگر کسی نے میلے میں پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتخب نمائندے ہیں اور تمام مذاہب کے لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد منتخب ہوئے ہیں۔ یہاں امتیازی سلوک کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جو روایت برسوں سے چلی آرہی ہے اسے ہی آگے بڑھایا جائے گا۔
قبل ازیں ہندو کارکن اس فیصلے پر مشتعل تھے اور ہندو مندروں میں مسلمان تاجروں کا بائیکاٹ چاہتے تھے۔ ان کا استدلال تھا کہ جب مسلمان کسی ہندو تاجر کو مساجد کے آس پاس کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تو پھر یہ اصول صرف ہندو میلوں پر ہی کیوں ہو؟
انہوں نے ایم ایل اے گروڈاچر کو بھی چیلنج کیا کہ وہ ہندو تاجروں کو چک پیٹ اسمبلی حلقہ میں مساجد کے آس پاس کاروبار کرنے کی اجازت دیں، جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ ایم ایل اے گروڈاچر نے جواب دیا تھا کہ اگر ہندو تاجروں کو ان کے حلقہ میں مساجد کے آس پاس کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔ دریں اثنا، میلے میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور سبرامنیشور کی مورتی کو پولیس کی سخت حفاظت کے درمیان چاندی کے رتھ پر جلوس میں نکالا گیا۔

Tags: بائیکاٹسبرامنیشور مندرکرناٹک پولیسمسلمان تاجر
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی کے گجرات ماڈل پرملکارجن کھڑگے کا سوال

Next Post

عام بجٹ کے حوالے سے مشورہ طلبی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عام بجٹ کے حوالے سے مشورہ طلبی

عام بجٹ کے حوالے سے مشورہ طلبی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In