بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

انڈونیشیا میں آتش فشاں ابل پڑا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 6, 2022
in اخبارجہاں
0
انڈونیشیا میں آتش فشاں ابل پڑا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جکارتہ(ایجنسیاں):انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا کے سب سے بلند آتش فشاں میں پیر کے روز زور دار دھماکے کے بعد دوبارہ لاوا ابلنا شروع ہوگیا ہے جس کے بعد حکام نے ہزاروں باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور علاقہ چھوڑنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ حکام نے 8 کلومیٹر کے علاقے میں جانے کی پابندی بھی نافذ کردی ہے۔انڈونیشیا کی قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی جسے ’باسرناس‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے کے ترجمان تھولیب وٹیلہان نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ رکنے کے بعد ایجنسی نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ماؤنٹ سیمیرو کے قریب واقع سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجے گی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بارش زیادہ تیز تھی جس کی وجہ سے پہاڑ کی چوٹی سے تمام مواد بہہ کر نیچے آ گیا۔ لیکن آج، ابھی تک، بارش نہیں ہوئی، اس لیے یہ نسبتاً محفوظ ہے۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور ہوائی سفر میں فوری طور پر کوئی خلل نہیں پڑا ہے۔”
3,676 میٹر اونچا آتش فشاں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً پونے تین بجے پھٹ گیا ۔ مقامی رہائشیوں کی طرف سے بنائی گئی فوٹیج میں ماؤنٹ سیمیرو کے پھٹنے سے ایک بڑا گڑھا دکھائی دے رہا ہے ،جس میں سے لاوا اگلنا شروع ہوا اور گڑھے کے اوپر سرمئی راکھ کا ایک بڑا بادل دکھائی دیا ، جس نے بعد میں پہاڑ اور آس پاس کے چاول کے کھیتوں، سڑکوں اور پلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آسمان کو سیاہ کر دیا۔
ٹوئٹر پر وزارت ماحولیات کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں چٹانوں اور گرم گیسوں کا ابلتا ہوا لاواپہاڑ کے کنارے سے بہتا ہوا دکھایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ جونہی آتش فشاں پھٹا ، لوگ موٹرسائیکلوں پر بھاگ نکلے، تقریباً 2500 لوگ علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے۔انڈونیشیا کی آتش فشانی اور ارضیاتی خطرات سے نمٹنے والے ادارے نے اتوار کو بتایا تھا کہ ماؤنٹ سیمیرو کے خطرے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ایجنسی نے رہائشیوں کو اس بارے میں بھی خبردار کیا کہ وہ چوٹی سے8 کلومیٹر تک دور رہیں یا لاوے کے بہاؤ کے خطرے کے پیش نظر دریا کے 500 میٹر سے زیادہ قریب نہ جائیں۔گزشتہ سال سیمیرو کے پھٹنے سے 50 سےزیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 640 کلومیٹر مشرق میں واقع یہ آتش فشاں جاوا کے مغرب میں آنے والے زلزلوں کے ایک سلسلے کے بعد پھٹا ہے ، جس میں گزشتہ ماہ آنے والا وہ زلزلہ بھی شامل ہے جس میں 300 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔27 کروڑ کی آبادی والا جزیرہ نما ملک انڈونیشیا ، بحر الکاہل کے کنارے پر واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں اس زمین پر سب سے زیادہ تباہی آتی ہے۔142 آتش فشاں پہاڑوں والے ملک انڈونیشیا میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ آبادی آتش فشاوں کے قریب رہتی ہے،اور آتش فشاؤں سے دس کلومیٹر کے اندر کے علاقے میں 86 لاکھ لوگ آباد ہیں۔

Tags: آتش فشاںانڈونیشیا
ShareTweetSend
Previous Post

قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار’انتہائی خراب’

Next Post

ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج آج آئیں گے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج آج آئیں گے

ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج آج آئیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In