اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

مراکش کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 10, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
مراکش کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوحہ، 10 دسمبر (یو این آئی) مراکش نےيوسف النصيري کے شاندار گول کی بدولت ہفتہ کے روز کوارٹر فائنل میں پرتگال کو ایک-صفر سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں یوسف نے 42ویں منٹ میں گول کیا اور مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔
پہلے ہاف میں ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد پرتگال نے دوسرے ہاف میں کئی مواقع پیدا کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے گیند کو نیٹ تک نہیں پہنچنے دیا۔اس شکست کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔ فتح کا پرچم لہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والے مراکش کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب انگلینڈ یا فرانس سے مقابلہ ہوگا۔
پرتگال نے 16 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے ہدف کے ساتھ میچ کا آغاز کیا، حالانکہ رونالڈو کو ایک بار پھر ابتدائی الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔بطور ٹیم مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی مواقع پیدا کیے اور پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے ہی کامیابی حاصل کی۔ يحيى عطية الله نے بائیں طرف سے نیٹ کی طرف نشانہ لگایا ۔ گیند پرتگال کے گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کے ہاتھ میں جارہی تھی لیکن یوسف نے تقریباً آٹھ فٹ لمبی چھلانگ لگا کر شاندار ہیڈر مارا اور مراکش کو ایک-صفر کی برتری دلادی۔يوسف النصيري کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا کیونکہ پرتگال کا کوئی کھلاڑی مراکش کے دفاع کو توڑ نہ سکا۔ پرتگال نے پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد 52ویں منٹ میں رونالڈو کو متبادل کے طور پر پچ پر بلایا۔ رونالڈو نے میچ کے 83ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے ایک موقع بھی پیدا کیا۔ فیلکس نے رونالڈو سے پاس لے کر گول پر نشانہ لگایا لیکن بونو نے بائیں طرف چھلانگ لگاکر گول نہیں ہونے دیا۔
پیپے نے انجری ٹائم کے ساتویں منٹ میں پرتگال کے لئے آخری کوشش کی لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور پرتگال عالمی کپ سے باہر ہوگئی۔مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل کیمرون (1990)، سینیگل (2002) اور گھانا (2010) کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔

Tags: سیمی فائنلمراکشورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ بلقیس بانو کی درخواستوں کی سماعت کرے گا

Next Post

جے ڈی یو جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی: نتیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جے ڈی یو جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی: نتیش

جے ڈی یو جلد ہی قومی پارٹی بن جائے گی: نتیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In