جمعرات, مارچ 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

فیک نیوز معاشرہ اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن اور نقصاندہ۔ پنکج پچوری

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
فیک نیوز معاشرہ اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن اور نقصاندہ۔ پنکج پچوری
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این آئی)فیک نیوز کو معاشرے اور صحت کیلئے انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سابق میڈیا ایڈوائزر پنکج پچوری نے کہا کہ صحافیوں کو ایسی خبر دینے سے بچنا چاہئے جس میں سچائی نہ ہو اور وہ صحت اور معاشرہ کے لئے نقصان دہ ہو۔ یہ بات انہوں نے یونیسیف کی جانب سے میزل روبیلا اور ’کریٹکل اپریزل اسکل‘ (سی اے ایس)کے موضوع پرمنعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صحافت میں معتبریت بہت ضروری ہے اور اگر صحافت میں معتبریت نہیں رہی اور سچائی کا فقدان رہا توپھر خبر پر کون اعتبار کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ غلط خبر آگ کی طرح پھیلتی ہے جب کہ سچ کو ثابت کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے اوراس وقت سماج کو بہت بڑا نقصان پہنچا چکی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیسیف نے فیک نیوز کے خلاف جنگ چھیڑتے ہوئے ’کریٹکل اپریزل اسکل‘ (سی اے ایس) یعنی ضروری جانچ پرکھ کا پیمانہ بتایا ہے۔ میڈیا ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ غلط خبروں سے بچاجائے اور اس کے لئے کیا طریقے اور پیمانے اپنائے جائیں جس سے منفی خبروں کو شائع یا جاری کرنے سے بچا جاسکے۔
این ڈی ٹی وی کے سابق صحافی اور گو نیوز کے ایڈیٹر مسٹر پچوری نے صحت کے بارے میں خبر نگاری کے سلسلے میں کہا کہ اس میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے۔صحت کے بارے میں کوئی بھی غلط خبر کسی کی جان لے سکتی ہے۔مثال کے طور پر کسی نے کسی دوا کے بارے میں کوئی خبر چلا دی جو نقصان دہ ہے تو یہ پورے سماج کیلئے گمراہی پھیلانے والی بات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فیک نیوز پھیلتی ہے۔انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے متعلق پوری دنیا سے دس ہزار مضامین اور خبروں انتخاب کیا گیا تھا جس میں 15.9فیصد فیک خبریں یا مضامین ہندوستان میں شائع ہوئے تھے۔ جب کہ امریکہ 9.7کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا اور تیسرے نمبر پر برازیل تھا جس کا 8.5تھا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فیک نیوز کس طرح جلد پاؤں پسارتی ہے۔ ساتھ انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ سب سے زیادہ نیوز سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں جس کی تعداد 63 فیصد ہے جب کہ پرنٹ میں 49فیصد لوگ دیکھتے ہیں۔
مسٹر یچوری نے ’آن لائن مس انفارمیشن‘کے عنوان سے اپنا پرزنٹیشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچائی جاننا ایک مشکل امر ہے اور آن لائن اطلاع کے تئیں محتاط، ہوشیار اور بیدار مغز ہونا چاہئے کیوں کہ آن لائن اطلاع نیوز نہیں ہے۔ وہ صرف ایک اطلاع ہے اگر سچ بھی ہے تو اسے نیوز بننے میں وقت لگتا ہے۔ اطلاع کو نیوزبنانے سے پہلے فیکٹ چیک کرنا چاہئے، کوئی ثبوت ہے یا نہیں، اس وقت کون تھا، ذرائع کیا ہیں، اس اطلاع کو نیوز بنانے سے پہلے باوثوق ذرائع سے تصدیق کرنا لازمی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ نیوز کیلئے کنٹسکٹ ضروری ہے، اس کی تاریخ میں جانا ہوگا، غیر معمولی ہے یا نہیں اگر نارمل معاملہ ہے توپھر نیوز نہیں بنے گی۔امراجالا کے سابق ایگزی کیوٹیو ایڈیٹر سنجے ابھگیان نے کہا کہ صحافیوں کیلئے سی اے ایس ایک پیمانہ ہے جو ہیلتھ جنرنلزم کے تعلق سے آگاہ کرتا ہے کہ وہ صحیح معلومات عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت سے متعلق خبر کو جانچ پرکھ کر اس لئے بھی بنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس سے عام لوگ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی اے ایس خبروں کا ایک پیمانہ ہے جسے دواؤں کی جانچ پرکھ کے لئے کیمبرج یونیورسٹی نے شروع کیا تا کہ معتبریت قائم رکھی جاسکے۔
انہوں نے سماج میں بیداری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بہت سی چیزیں ہم جانتے ہیں لیکن پھر بھی اس سے ہم گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے سائنسی نظریہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ میجک ریمیڈیزکے اشتہار پر 1954 سے پابندی ہے لیکن پھر اس طرح کے اشتہارات اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایک سماج کے طور پر ہم نے کیا کیا۔
پروگرام کی نظامت یونیسیف کے کمیونی کیشن ہیڈ سونیا سرکار نے کی۔ اس کے علاوہ گروپ ڈسکشن بھی ہوئے اور گروپوں نے اپنے اپنے پرزنٹیشن بھی پیش کئے۔میڈیا اہلکاروں کو سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا گیا۔

Tags: پنکج پچوریفیک نیوزمعاشرہ
ShareTweetSend
Previous Post

‘سماجی ترقی میں عوام کی شراکت داری’ کے موضوع پر ‘الحکمۃ فاؤنڈیشن’ کا سالانہ جلسہ

Next Post

ارجنٹائن کا فیفا عالمی کپ پر قبضہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ارجنٹائن کا فیفا عالمی کپ پر قبضہ

ارجنٹائن کا فیفا عالمی کپ پر قبضہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In